BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 01 February, 2008, 21:57 GMT 02:57 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گورنر کی امریکی سفیر کو یقین دہانی

وزیرستان(فائل فوٹو)
نئے گورنر کی تعیناتی کے بعد طالبان کے سربراہ بیت اللہ محسود کے خلاف باقاعدہ کارروائی شروع کی گئی ہے
صوبہ سرحد کے گورنر اویس احمد غنی نے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر کو بتایا ہے کہ حکومت کی جانب سے جنوبی وزیرستان اور نیم قبائلی علاقے کوہاٹ میں شروع کی جانے والی نئی کوششوں اور حکمت عملی پر نظر ثانی کرنے کے سبب ان علاقوں میں صورتحال پر جلد قابو پانے کی امید کی جارہی ہے۔

انہوں نے یہ بات جمعہ کو امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن کو پشاور میں فاٹا اور صوبہ سرحد کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔

اویس احمد غنی نے امریکی سفیر کو بتایا کہ جنوبی وزیرستان اور نیم قبائلی علاقہ کوہاٹ ( درہ آدم خیل) میں اگرچہ صورتحال خراب ہے مگر بقول ان کے ’زیادہ تاریک نہیں‘۔

افغان کنیکشن
 ’جب تک افغانستان کی صورتحال میں بہتری نہیں آجاتی تب تک ہمارے علاقے میں حالات غیر مستحکم رہیں گے
گورنر غنی

گورنر نے افغانستان کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے حالات کی وجہ سے پاکستان کے قبائلی علاقے اور صوبہ سرحد عدم استحکام کا شکار ہے۔ ان کے بقول ’جب تک افغانستان کی صورتحال میں بہتری نہیں آجاتی تب تک ہمارے علاقے میں حالات غیر مستحکم رہیں گے‘۔

اویس احمد غنی نے دعویٰ کیا کہ افغانستان میں پوست کی پیداوار میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے اور منشیات سے حاصل ہونے والی رقم نہ صرف مبینہ جنگجؤوں کی مالی طاقت میں اضافہ کر رہی ہے بلکہ اس سے معاشرہ جرائم زدہ ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ سرحد کے سابق گورنر علی محمد جان اورکزئی کے مستعفی ہونے کے بعد نئے گورنر اویس احمد غنی کی امریکی سفیر کے ساتھ یہ پہلی ملاقات تھی۔

نئے گورنر کی تعیناتی کے بعد حکومت نے جنوبی وزیرستان میں طالبان کے سربراہ بیت اللہ محسود کے خلاف باقاعدہ آپریشن شروع کیا ہے جبکہ گزشتہ جمعہ کو نیم قبائلی علاقے درہ آدم خیل میں شروع کی جانے والی بمباری اور لڑائی کے تین دن بعد مبینہ طالبان کو علاقے سے بے دخل کردیا گیا ہے۔

اسی بارے میں
فوج آخری آپشن ہے: گورنر سرحد
02 November, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد