BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 16 May, 2008, 13:51 GMT 18:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گورنر کا حلف، لیگ کا بائیکاٹ

 سلمان تاثیر
سلمان تاثیر نگراں وفاقی وزیر رہے ہیں
پاکستان کے صوبے پنجاب میں نئے گورنر سلمان تاثیر نے حلف اٹھا لیا ہے لیکن حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلی پنجاب دوست محمد کھوسہ سمیت صوبے کی بڑی حکمران جماعت مسلم لیگ نون کے وزراء نے شرکت نہیں کی۔

اتحادی پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نہ صرف موجود رہی بلکہ ’زندہ ہے بھٹو زندہ ہے‘ اور ’اب راج کرے گی بے نظیر‘ کے نعرے لگاتے رہے۔ حلف برداری کے ڈائس پر پیپلز پارٹی کا پوسٹر آویزاں تھا جس پر بینظیر بھٹو اور بلاول زرداری بھٹو کی تصویریں تھیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے نئے گورنر سلمان تاثیر نے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

گورنر پنجاب سلمان تاثیر نے اپنے پہلے خطاب میں واضح کردیا کہ وہ پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت کی پنجاب میں نمائندگی کر رہے ہیں لیکن قاف لیگ ،پیپلز پارٹی یا مسلم لیگ نون سے تعلق رکھنے والے تمام اراکین ان کے سامنے ایک جیسے ہیں۔

پیپلز پارٹی کے سینیئر وزیر سمیت تمام صوبائی وزراء پارٹی عہدیدار اور کارکن گورنر ہاؤس کے سبزہ زار میں موجود رہے اور جب نئے گورنر سلمان تاثیر حلف اٹھانے کے لیے آئے تو انہوں نے زبردست نعرے بازی کی۔

یہ نعرے نئے گورنرکے پہلے خطاب کے دوران بھی جاری رہے۔ جیالے خوش اور پرجوش تھے۔

گورنر جتنی دیر تقریر کرتے رہے چند کارکن ڈائس کے سامنے کھڑے نعرے لگاتے رہے۔اس دوران گورنر کی پہلی تقریر میں خلل بھی پڑا لیکن انہوں نے سیکورٹی سٹاف کو کارکنوں کو ہٹانے سے منع کردیا۔

سلمان تاثیر سنہ انیس سو چھیانوے کے بعد سے پیپلز پارٹی کے کسی اہم عہدے پر فائز نہیں رہے لیکن بطور گورنر پنجاب انہوں نے اپنے پہلے خطاب میں ایم آر ڈی کی تحریک کے لیے اپنی جدوجہد اور لاہور کے شاہی قلعے میں کاٹی جانے والی اپنی قید کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا ’ہم وہاں سے گورنر ہاؤس آئے ہیں ہم نے قربانیاں دی ہیں اور اپنے ساتھیوں کی قربانیاں دیکھی ہیں۔ کوئی ہمیں نہیں سکھا سکتا کہ جہموریت کیا ہے۔‘

سلمان تاثیر نے کہا کہ سیاست میں کوئی آخری فتح یا شکست نہیں ہوتی یہ ایک لمبا سفر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان کی پارٹی اور شریک چئیرمین کو مینڈیٹ ملا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ یہ جمہوری عمل قائم رہے۔

 ’میں بھی خواب دیکھتا ہوں اور میرا خواب ہے کہ ہم بلاول بھٹو کو پنجاب سے الیکشن لڑائیں گے۔ یہ سارا پنجاب لاڑکانہ ہوگا اور ہم بلاول بھٹو کےسر پر پگ رکھ کر اسے اسمبلی لے جائیں گے۔
گورنر سلمان تاثیر

سلمان تاثیر نے کہا کہ پنجاب کو بڑے لوگوں نے لوٹا ہے لیکن ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو نے پنجاب کے لوگو ں کے دل لوٹ لیے ہیں۔ انہوں نے ہمارا ہاتھ تھاما تھا ہم ان کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑیں گے۔

نئے گورنر نے کچھ حصہ خطاب پنجابی میں کیا۔انہوں نے کہا ’میں بھی خواب دیکھتا ہوں اور میرا خواب ہے کہ ہم بلاول بھٹو کو پنجاب سے الیکشن لڑائیں گے۔ یہ سارا پنجاب لاڑکانہ ہوگا اور ہم بلاول بھٹو کےسر پر پگ رکھ کر اسے اسمبلی لے جائیں گے۔‘

سلمان تاثیر کے پیش رو ریٹائرڈ جنرل خالد مقبول نے اپنا استعفی گذشتہ روز ہی صدر مملکت کو دیدیا تھا۔

مسلم لیگ نون سلمان تاثیر کی بطور گورنر تعیناتی پر تحفظات ظاہر کر چکی ہے۔ مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما چودھری نثار علی نے کہا ہے کہ نئے گورنر کی تعیناتی صوبے میں اراکین اسمبلی کی وفاداریاں تبدیل کرانے اور ہارس ٹریڈنگ شروع کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

سلمان تاثیر اعلٰی انتظامی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ سیاسی جوڑ توڑ کے ماہر بھی سمجھے جاتے ہیں۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے صوبے میں اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لیے سلمان تاثیر جیسی شخصیت کو تعینات کیا ہے اور ان کی تعیناتی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے اتحاد میں دراڑیں مزید گہری ہوسکتی ہیں۔

گورنر ہاؤس میں موجود پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری غلام عباس نے کہا کہ اگر مسلم لیگ نون کے صوبائی وزراء بھی تقریب میں موجود رہتے تو اچھا ہوتا۔ انہوں نے اس تاثر کی نفی کی کہ گورنر پنجاب کی تعیناتی صوبے میں دونوں حکمران جماعتوں میں اقتدار کے توازن کے لے کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی خواہش ہے کہ مسلم لیگ نون سے اس کا اتحاد مزید مضبوط ہوجائے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد