آصف زرداری صدر بننے پر رضامند | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے صدارتی انتخاب لڑنے پر رضامندگی ظاہر کی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل نے ایک روز پہلےمتفقہ طور آصف زرداری کو صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کی اپیل کی تھی۔ آصف زرداری نے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے سے متعلق سوچنے کے لیے پارٹی سے چوبیس گھنٹے کا وقت مانگا تھا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے پارٹی کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے صدارتی انتخاب میں حصہ لیں گے۔ صدر کا انتخاب چھ ستمبر کو ہو گا۔ اسلام آباد میں زرداری ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ آصف زرداری نے پارٹی کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہوئے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ |
اسی بارے میں زرداری: صدارت کےلیے نامزدگی22 August, 2008 | پاکستان ’صدرآصف زردی ‘ مہم شروع21 August, 2008 | پاکستان معاہدے حدیث یا قرآن نہیں: زرداری23 August, 2008 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||