ڈٹ کر مقابلہ کریں گے: مسلم لیگ ق | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قومی اسمبلی میں قائد حزب مخالف چودھری پرویز الہیْ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ قاف صدر پرویز مشرف کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں پیچھے ہٹنے دے گی اور نہ ہی استعفیْ دینے دے گی۔ یہ بات انہوں نے اتوار کی رات مسلم لیگ قاف کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد ہونے پریس کانفرنس میں کہی۔سابق حکمران جماعت کے اجلاس میں ایم کیو ایم قائد الطاف حسین نے بھی بیس منٹ کا ٹیلی فونک خطاب کیا۔ اجلاس کے بعد پارٹی کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور سیکرٹری جنرل مشاہد حسین نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ان کی جماعت صدر پرویز مشرف کے خلاف مواخذنے میں ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے الزامات کا دفاع کرےگی۔ پریس کانفرنس کے دوران قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری پرویز الہیْ بھی موجود تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ صدر پرویز مشرف نے اپنے خلاف موخذاے کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مسلم لیگ قاف صدر مشرف کے خلاف الزامات کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔
مشاہد حسین نے کہا کہ پہلے آئی ایس آئی پر قبصہ کرنے کی کوشش کی گئی اور اب ایوان صدر پر قبصے کی کوشش کی جارہی ہے اور کل کو کہیں یہ ہو کہ فوج پر بھی قبضہ کریں اور ایک جیالا جنرل لائیں۔ مشاہد حسین نے بتایا کہ الطاف حسین نے اپنے خطاب میں یہ نکتہ اٹھایا کہ جس صدر کو حکمران اتحاد غیر آئینی قرار دے رہا ہے اسی صدر سے موجود وزیر اعظم اور ان کی کابینہ نے حلف اٹھایا ہے اس کا مطلب ہے کہ حکومت کی بھی غیر آئینی اور غیرقانونی ہے۔ مسلم لیگ قاف کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نے حلف اٹھایا تھا کہ وہ صدر مشرف سے حلف نہیں لیں لیکن انہوں نے حلف لیا۔ان کے بقول مسلم لیگ نے جج تو بحال نہیں کرائے تاہم ان کے وزرا بحال ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ ہوگئی ہے اور سرکاری ڈنڈے استعمال کرنے کی کوشش کی جارہی جس برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ پارلیمان کو جمعہ بازار مت بنائیں ۔ چودھری پرویز الہیْ نے کہا کہ حکمران جماعت پہلا اپنا امیدوار سامنے لائے اور پھر اس بارے میں بات کریں گے۔ان کے بقول موخذاے کی تین ماہ کی کارروائی میں بہت کچھ ہوگا کیونکہ یہ کوئی کھیر نہیں ہے جو کوئی آسانی سے کھالےگا۔ |
اسی بارے میں صدر مشرف کے مواخذے کا اعلان07 August, 2008 | پاکستان ’اسمبلی توڑنے کا اختیار ختم کریں‘07 August, 2008 | پاکستان مسلم لیگ نون کی کابینہ میں واپسی08 August, 2008 | پاکستان سندھ اسمبلی طلب کرنے کا مطالبہ08 August, 2008 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||