’اسمبلی توڑنے کا اختیار ختم کریں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پنجاب اسمبلی نے صدر کے اسمبلیاں توڑنے کے اختیار کو ختم کرنے کی سفارش پر مبنی ایک قرار داد منظور کرلی ہے۔ یہ قرارداد مسلم لیگ قاف کے ایک رکن شوکت عزیز بھٹی نے پیش کیا اور اس وقت ایوان میں موجود کسی رکن نے اس کی مخالفت نہیں کی۔ مسلم لیگ نون، پیپلز پارٹی کے علاوہ مسلم لیگ قاف کے چند اراکین نے بھی اس کی حمایت کی جس پر سپیکر پنجاب اسمبلی نے اسے منظور کیے جانے کا اعلان کر دیا۔ راجہ شوکت عزیز بھٹی نے قرار داد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہت سی قربانیوں کے بعد جہموریت یہاں تک پہنچی ہے اور جن اسمبلیوں کو عوام کے ووٹوں سے بنایا گیا اسے برطرف کرنے کا اختیار فردِ واحد کے پاس نہیں ہونا چاہیے۔
قرار داد کے محرک راجہ شوکت عزیز بھٹی اگرچہ مسلم لیگ قاف کے ٹکٹ پر کامیاب ہوئے ہیں لیکن ایک دوسرے رکن صوبائی اسمبلی نجف سیال کا کہنا ہے کہ وہ مسلم لیگ قاف کے فارورڈ بلاک میں ان کے ساتھی ہیں۔ شوکت عزیز بھٹی نے قرار داد پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ دیگر صوبائی اسمبلیاں بھی ایسی ہی قراردادیں منظور کریں گی تاکہ یہ اختیار عوام کے منتخب ادارے قومی اسمبلی کو منتقل کردیا جائے۔
ادھر پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری ظہیرالدین نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ قرار داد ایک ایسے وقت میں پیش کی گئی جب مسلم لیگ قاف کے اراکین نماز کے لیے گئے ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس قرار داد کو متفقہ نہیں کہا جاسکتا۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی اس قرارداد کی کوئی عملی آئینی یا قانونی حثیت تو نہیں ہے البتہ یہ صدر مشرف پر سیاسی دباؤ بڑھانے کا ایک حربہ ضرور ہے۔ | اسی بارے میں صدر سے اختیارات لینے پر اتفاق27 May, 2008 | پاکستان اختیارات سب کے لیے:متحدہ کا منشور13 December, 2007 | پاکستان پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف04 August, 2008 | پاکستان پنجاب: فوڈ سٹیمپ سکیم کا اعلان12 July, 2008 | پاکستان پنجاب گورنر کی حلف برداری16 May, 2008 | پاکستان 14 رکنی پنجاب کابینہ نے حلف اٹھایا22 April, 2008 | پاکستان پنجاب:حکومت سازی کا فارمولا طے05 April, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||