اختیارات سب کے لیے:متحدہ کا منشور | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے ’اختیارات سب کے لیے‘ کے عنوان سے اپنے انتخابی منشور کا اعلان کیا ہے۔ اس سترہ نکاتی منشور کا اعلان متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے جمعرات کو تنظیم کے دفتر میں کیا۔ اس منشور میں وفاق کی اکائیوں کو 1940 کی ایک قرار داد کے تحت خود مختاری دینے کے نقطے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے بتایا کہ ایم کیوایم چاہتی ہے کہ صوبوں کے درمیان اور صوبوں اور وفاق کے درمیان ہم آہنگی قائم کرنے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے بین الصوبائی کاؤنسل قائم کی جائے جو مشترکہ مفادات کی کاؤنسل کے علاوہ ہو۔ یہ کاؤنسل صوبوں کے درمیان اتفاق رائے اور بالخصوص انتظامی معاملات طے کرے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر کسی کو ہنسنے ، پھلنے پھولنے، ترقی کرنے اور تعلیم حاصل کرنے کا اختیار ہونا چاہیے۔ متحدہ قومی موومنٹ اس یقین کے ساتھ آئندہ انتخابات میں حصہ لے رہی ہے کہ بلا امتیاز رنگ و نسل، مذہب و جنس، علاقہ و زبان سب کو عزت سے جینے کا اختیار ہو۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ مذہبی جنونیت، انتہا پسندی، اور شدت پسندی کے خاتمے کے لیے دوہرا تعلیمی نظام ختم کیا جائے۔ ان کے منشور میں تعلیم، صحت اور ترقی کے ساتھ دہشت گردی کا خاتمہ بھی سرفہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ کی کوشش ہوگی کے تمام دیہاتوں اور شہروں میں سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں لایا جا سکے۔ ملک میں ایم کیو ایم کے منشور کے مطابق زراعت کے شعبے میں اصلاحات کے ساتھ بے زمین ہاریوں میں سرکاری زمین تقسیم کی جائے اور گرامین بینک کی طرز پر ہر ضلعے میں بینک قائم کیا جائے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اظہار کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے اور آئندہ بھی آزادی رائے کی ہر جدوجہد کی حمایت کریگی۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ یہ تجویز کرتی ہے کہ تمام ممالک اور خاص طور قریبی ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات قائم کیے جائیں، علاقائی تنازعات پرامن مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں اور کشمیر کا مسئلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے تحت حل کیا جائے۔ متحدہ قومی موومنٹ نے ملک بھر میں قومی اسمبلی کی ایک سو بائیس نشستوں پر امیدوار نامزد کیے ہیں۔اس کے علاوہ صوبائی حلقوں کے لیے سندھ میں 123، پنجاب میں 63، سرحد میں 26 اور بلوچستان اسمبلی کی 22 نشتتوں پر امیدوار نامزد کیے گئے ہیں۔ |
اسی بارے میں پیپلز پارٹی، قسمیں اور حلف نامے12 December, 2007 | پاکستان مسلم لیگ (ق) کے منشور کا اعلان 10 December, 2007 | پاکستان قاف لیگ پر دھاندلی کا الزام11 December, 2007 | پاکستان انتخابی مہم ابھی تیز نہیں11 December, 2007 | پاکستان ایم ایم اے کا سیاسی اتحاد ختم11 December, 2007 | پاکستان اعتزاز انتخابات سے دستبردار12 December, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||