پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پنجاب اسمبلی کے سپیکر رانا اقبال نے مسلم لیگ قاف کے رہنما چودھری ظہیرالدین خان کو صوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر کردیا ہے۔ اس ضمن میں سوموار کو باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ادھر گورنرپنجاب سلمان تاثیر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس چھ اگست کو سہ پہر تین طلب کرلیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا تقرر چار ماہ کے بعد کیا گیا جبکہ اس دوران پنجاب اسمبلی نےدو مرتبہ قائد ایوان یعنی وزیر اعلیْ کا چناؤ کر چکی ہے کیونکہ شہباز شریف کے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہونے کے بعد وزیراعلیْ سردار دوست محمد کھوسہ مستعفی ہوگئے تھے اور ان کی جگہ شہباز شریف کو وزیر اعلیْ چن لیا گیا۔ مسلم لیگ قاف نے سپیکر پنجاب اسمبلی کی طرف سے چودھری ظہیر الدین کا بطور قائد حزب اختلاف تقرر نہ کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے اسمبلی کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کی تھی جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال کا یہ موقف تھا کہ مسلم لیگ قاف اسمبلی میں اکثریت ثابت کرے جس کی بنیاد پر ان کی نامزد رکن اسمبلی کو پنجاب اسمبلی قائد حزب اختلاف مقرر کیا جائے کیونکہ اسمبلی میں فارورڈ بلاک کا یہ دعویْ تھا کہ ان کے پاس ارکان اسمبلی کی اکثریت ہے۔ شہباز شریف کے بطور قائد ایوان چناؤ اور صوبائی بجٹ کے موقعوں پر ہونے والے اجلاسوں میں شرکت کرنے کے بجائےمسلم لیگ قاف نے پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی کمیپ لگایا تھا جسے ’اپوزیشن چیمبر‘ کا نام دیا گیا تھا۔ چودھری ظہیر الدین مسلم لیگ قاف پنجاب کے سیکرٹری جنرل ہیں اور اٹھارہ فروری کے انتخابات میں فیصل آباد کے صوبائی حلقہ پی پی پچپن سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ خیال رہےکہ پنجاب اسمبلی اس اعتبار سے پاکستان کی دیگر تین صوبائی اسمبلیوں سے منفرد رہی ہے کہ اٹھارہ فروری کے بعد پنجاب اسمبلی کا پہلا اجلاس نو اپریل کو ہوا تھا جبکہ اس دوران دیگر تینوں صوبائی اسمبلیوں کے ارکان اسمبلی حلف اٹھا چکے تھے۔ | اسی بارے میں حمایت جاری رکھیں گے: نثار12 May, 2008 | پاکستان ’ہنی مون ختم، شادی چلتی رہےگی‘13 May, 2008 | پاکستان سیاسی کھلاڑیوں کے شخصی مفادات05 June, 2008 | پاکستان اے پی ڈی ایم کی قومی کانفرنس18 June, 2008 | پاکستان حکمران اتحاد میں اختلافات کی حقیقت04 July, 2008 | پاکستان اے این پی، پیپلز پارٹی میں اختلافات04 July, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||