اے پی ڈی ایم کی قومی کانفرنس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
معزول ججوں کے مسئلے پر اٹھارہ فروری کے عام انتخابات کا بائیکاٹ کرنے والے سیاسی جماعتوں کے اتحاد آل پارٹیز ڈیموکریٹک موومنٹ کی دو روز قومی کانفرس اسلام آباد میں بدھ کو شروع ہوگئی ہے۔ آئندہ کے لائحہ عمل پر مبنی مشترکہ اعلامیہ کل کانفرنس کے اختتام پر جاری کیا جائے گا۔ اے پی ڈی ایم کی دو روزہ کانفرنس کے ابتدائی سیشن میں جماعت اسلامی کے قاضی حسین احمد، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی، بلوچستان کے ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ، تحریک انصاف کے عمران خان، جنرل ریٹائرڈ مرزا اسلم بیگ اور لیفٹنٹ جنرل حمید گل جیسی شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔ جماعت اسلامی کے میاں اسلم کی رہائش گاہ پر شروع ہونے والے اجلاس سے خطاب میں عمران خان نے شکایت کی کہ سیاسی قیادت کو میر جعفر اور میر صادق جیسے اندرونی عناصر نے اکھٹا نہیں ہونے دیا تاہم وکلا نے یہ قیادت فراہم کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی سیاسی قیادت نے عوام کو مایوس کیا ہے لیکن وکلاء میں میر جعفر اور میر صادق کے ہوتے ہوئے انہوں نے اتحاد رکھا اور تحریک جاری رکھی۔ ’سارے پاکستان میں عوام لانگ مارچ کے ذریعے انہوں نے موبلائز کی۔ انہیں جتنی بھی مبارک باد دی جائے کم ہے۔’ عمران خان کا کہنا تھا کہ آج بھی منافقت ہو رہی ہے اور وقت آگیا ہے کہ ان منافقوں کو بےنقاب کیا جائے۔ ’آصف زرداری اور مسلم لیگ (ق) دونوں ججوں کی بحالی کی بات کر رہے ہیں۔ ایسے عناصر کی نشاندہی ہونی چاہیے۔’ مرزا اسلم بیگ نے کہا کہ صرف اعلامیہ جاری کر دینا کافی نہیں بلکہ اس پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں لائحہ عمل بھی اتحاد کو وضع کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ پانچ برسوں میں کئی کل جماعتی کانفرنسوں میں شرکت کی جس کے اختتام پر اعلامیہ جاری کرنے کے بعد دوسری کانفرنس کی تیاریاں شروع کر دی جاتی ہیں۔ قومی کانفرنس کے اختتام پر کل توقع ہے کہ مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔ دیکھنا یہ ہے کہ معزول ججوں کی بحالی کے معاملے پر وکلا کے لانگ مارچ کے بعد اب اے پی ڈی اے کیا حکمت عملی اختیار کرتی ہے۔ | اسی بارے میں ’الیکشن میں ووٹ نہ ڈالیں‘26 December, 2007 | پاکستان اے پی ڈی ایم ریلی پر لاٹھی چارج07 January, 2008 | پاکستان ’جدو جہد اٹھارہ فروری کے بعد بھی‘03 February, 2008 | پاکستان انتخابات تو ڈھونگ ہیں: اپوزیشن 06 February, 2008 | پاکستان الیکشن بائیکاٹ مہم لاہور میں 15 February, 2008 | پاکستان ’عدلیہ بحالی کے لیے وقت دیں گے‘26 February, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||