BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 15 February, 2008, 15:39 GMT 20:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
الیکشن بائیکاٹ مہم لاہور میں

آل پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ کے رہنماء
انتخابات میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز دونوں کو پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں ملے گا:اے پی ڈی ایم رہنما
حکومت نے آل پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ یعنی اے پی ڈی ایم کو انتخابات کے خلاف احتجاجی مہم کے سلسلہ میں لاہور میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔اس بات کا اعلان اے پی ڈی ایم اور جماعت اسلامی کے رہنماء لیاقت بلوچ نےایک پریس کانفرنس میں کیا ہے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اٹھارہ فروری کوہونے والےانتخابات کے بائیکاٹ کے لیےعوامی رابطہ مہم جاری ہے اور اس ضمن میں پورے ملک میں اے پی ڈی ایم نے جلسے کیے ہیں جبکہ اسی کڑی کا آخری جلسہ سولہ فروری کو انتخابات سے دو دن پہلے لاہور میں مینار پاکستان کے مقام پر ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے ان کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

ان کے بقول جلسے کے لیے تمام انتظامات کو مکمل کرلیا گیا ہے اور قاضی حسین احمد، محمود خان اچکزئی اور عمران خان سمیت دیگر رہنما جلسے سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) پر نکتہ چینی کی اور کہا کہ یہ دونوں جماعتیں انتخابات میں حصہ لینے کے تمام مراحل سے گزرنے کے بعد پچھتا رہی ہیں اور دونوں جماعتیں اپنی روایتی سیاسی بنیادوں کو چھوڑ کر اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے اکٹھے ہونے کی بات کر رہی ہیں۔ان کے بقول انتخابات میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز دونوں کو پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

لیاقت بلوچ کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ نواز اس بات کا پہلے بھی تجربہ کرچکی ہے کہ پیپلز پارٹی نے میثاق جمہوریت، اے آر ڈی کے چارٹراور لندن میں ہونے والی کل جماعتی کانفرنس کے مشترکہ موقف سے انحراف کر کے نواز شریف کو تنہا چھوڑ دیا۔ ان کے بقول اب بھی یہ سٹیج مکمل طور پر تیار ہے اور پیپلز پارٹی، مسلم لیگ قاف اور ایم کیو ایم کو ملا کر امریکی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے حکومت سازی کی جائے گی۔

پریس کانفرنس میں پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنما رضا محمد نے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینے والی جماعتوں کی اکثریت احتجاج کے لیے ہمارے ساتھ سڑکوں پر ہوگی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد