انتخابات تو ڈھونگ ہیں: اپوزیشن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کوئٹہ میں آل پارٹیز ڈیموکریٹک موومنٹ کے قائدین نے ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات تو ایک ڈھونگ ہیں اور اس میں حصہ لینے والی جماعتیں ظلم اور جبر کے نظام کو تقویت دے رہی ہیں۔ یہ جلسہ کوئٹہ کے ہاکی گراؤنڈ میں اس وقت منعقد ہوا جب شہر میں درجہ حرارت منفی نو ڈگری سنٹی گریڈ تک تھا لیکن گراؤنڈ میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے کیا گیا ہے اور اگر اے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے یہ فیصلہ کر لیا کہ انتخابات کو روکا جائے تو اس پر بھی عملدرآمد کیا جائے گا اور اس کے لیے وہ ہر کسی سے مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ آنے والے انتخابات میں حصہ لینے والی جماعتیں ظلم اور جبر کے نظام کو تقویت دے رہی ہیں۔
ڈاکٹر قادر مگسی کا کہنا تھا کہ’فوجی حکمران ملک کو تباہی کے دہانے پر لے آئے ہیں۔نواب بگٹی، بالاچ مری اور بینظیر کو ہلاک کیا گیا، وانا اور قبائلی علاقوں میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے اور پھر بھی حکمرانوں کو چین نہیں آ رہا‘۔ اس جلسۂ عام سے جماعت اسلامی کے سراج الحق، نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر عبدالحئی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے حبیب جالب ایڈووکیٹ اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔ اے پی ڈی ایم کے زیر انتظام بلوچستان میں ہی بڑے جلسے منعقد کیے گئے ہیں اور مبصرین کا کہنا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے اس تحریک کا اثر بلوچستان میں دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ محسوس کیا جائے گا جہاں ووٹ ڈالنے کی شرح بھی کم ہو سکتی ہے۔ | اسی بارے میں ’جدو جہد اٹھارہ فروری کے بعد بھی‘03 February, 2008 | پاکستان ’سوات جیسے حالات نہیں چاہتے‘ 23 January, 2008 | پاکستان ’نیشنل سکیورٹی کونسل ختم کریں‘ 22 January, 2008 | پاکستان الیکشن کمشنر بھگوان داس: نواز16 January, 2008 | پاکستان اے پی ڈی ایم ریلی پر لاٹھی چارج07 January, 2008 | پاکستان بینظیر قتل کیخلاف احتجاج کا اعلان02 January, 2008 | پاکستان بائیکاٹ پر قائم ہیں: اے پی ڈی ایم01 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||