BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 03 February, 2008, 21:33 GMT 02:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’جدو جہد اٹھارہ فروری کے بعد بھی‘

محمود خان اچکزئی
’اے پی ڈی ایم کا مقصد انتشار پھیلانا نہیں بلکہ ملک کو درپیش حالات سے نجات دلانا ہے‘
آل پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ یعنی اے پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے اٹھارہ فروری کے انتخابات کے بائیکاٹ کے لیے عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں پنجاب کے شہر فیصل آباد کے میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات اس لیے ہورہے ہیں کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کو برطرف کرنے کے اقدام کو تحفظ دلوایا جائے۔

قاضی حسین احمد نے اتوار کو فیصل آباد میں دھوبی گھاٹ کے باہر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نگران وفاقی وزیر نثار میمن نے تین نومبر والے اقدامات پھر سے نافذ کرنے کی دھمکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آزاد عدلیہ آئین کا تقاضہ ہے۔ ان کے بقول فوجی چھاؤنیوں میں محفوظ نہیں ہیں اس لیے استحکام پیدا کرنے کے نام پر جو کچھ کیا جارہا ہے اس سے استحکام پیدا نہیں ہوگا۔

عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے پی ڈی ایم کی جدوجہد صرف اٹھارہ فروری تک محدود نہیں بلکہ انتخابات کے بعد جسٹس افتخار محمد چودھری سمیت دیگر ججوں کی بحالی کی تحریک چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد عدالتوں کے بغیر پاکستان نہیں چل سکتا اور آزاد عدلیہ کے بغیر انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

عمران خان نے اس بات حیرت کا اظہار کیا کہ ایک طرف پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز دھاندلی کا شور مچا رہی ہیں اور دوسری جانب ان انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں جس کا فائدہ صدر مشرف کو ہوگا۔

ایم پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اے پی ڈی ایم کا مقصد انتشار پھیلانا نہیں بلکہ ملک کو درپیش حالات سے نجات دلانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار آزاد عدلیہ اور پارلیمنٹ کی بات ہورہی ہے۔ جلسے سے عبدالحئی بلوچ، عابد حسن منٹو اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

پولنگ سٹیشن کم
سندھ میں ووٹر زیادہ پولنگ سٹیشن کم
الیکشن باکسانتخاب پر خدشات
اٹھارہ فروری انتخابات، خدشات برقرار
پیپلز پارٹی کی ریلیصرف تیس
سندھ میں تیس خواتین انتخابات لڑ رہی ہیں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد