BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 01 February, 2008, 12:28 GMT 17:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایمرجنسی کا خاتمہ نہیں ہوا: نواز

 نواز شریف
جمہوریت کا بھوت تو پاکستانی عوام پر بھی سوار ہے : نواز شریف
پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں ہنگامی حالت کا خاتمہ اس وقت ہوگا جب برطرف چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری بحال ہوں گے۔

انہوں نے یہ بات انہوں نے جمعے کو راولپنڈی میں وکلاء سے خطاب کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر کے اعلان کے برعکس ہنگامی حالت کا خاتمہ اس وقت ہوگا جب چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی بحالی کا اعلان ہوگا۔

نواز شریف نے وکلاء کو بتایا کہ چھ فروری کو ’یوم عہد’ کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں سے یہ حلف لیا جائے گا کہ وہ منتخب ہونے کے بعد عدلیہ کے بحالی کے لیے خود کو وقف کر دیں گے۔

صدر پرویز مشرف کے اس بیان پر کہ مغربی ممالک پر جمہوریت کا بھوت سوار ہے، نواز شریف نے کہا کہ ایسا بھوت تو پاکستانی عوام پر بھی سوار ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ دن دور نہیں جب سب گرفتار سیاسی کارکن اور وکلاء رہا ہوں گے۔

مسلم لیگ کے سربراہ نے وکلاء اور صحافیوں کو عدلیہ کی جنگ لڑنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام لوگوں کو اس تحریک میں شامل ہونا چاہیے۔

نواز شریف نے الزام لگایا کہ مشرف حکومت اٹھارہ فروری کے عام انتخابات میں دھاندلی کرے گی۔ ان کا موقف تھا کہ اگر انتخابات صاف اور شفاف ہوئے تو مسلم لیگ (ق) کو شکست ہوگی۔

اس سے قبل جعمرات کو یورپی یونین کے ایک اٹھارہ رکنی وفد سے فرانسیسی سفیر کی رہائش گاہ پر باتیں کرتے ہوئے نواز شریف نے انتخابات میں دھاندلی سے متعلق خدشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے یورپی سفارت کاروں پر واضع کیا کہ پاکستانی عوام جہوریت چاہتے ہیں۔

اس ملاقات کے بعد امریکی سفیر این پیٹرسن نے بھی نواز شریف سے ملاقات کی جس میں مسلم لیگ نواز کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر بات چیت ہوئی۔

اسی بارے میں
الیکشن 8 جنوری کوہوں: شریف
31 December, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد