اے پی ڈیم ایم اپیل ’الیکشن بائیکاٹ‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آل پارٹیز ڈیموکریٹک موومنٹ نے پیر سے بلوچستان کے شہر پشین سے اپنی احتجاجی مہم کا آغاز کیا ہے جس میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کریں۔ کوئٹہ کے شمال میں کوئی ستر کلومیٹر دور پشین شہر میں انتخابات کا بائیکاٹ کرنے والی جماعتوں کا ایک بڑا جلسہ عام منعقد ہوا ہے، جس میں مرکزی قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹھ جنوری کو لوگ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے اور ووٹوں کا تناسب ایک فیصد سے بھی کم ہوگا۔ اے پی ڈی ایم کے کنوینر اور پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اس وقت سپریم کورٹ کے جج قید ہیں آزاد الیکشن کمیشن نہیں ہے اور نہ ہی متفقہ عبوری حکومت قائم کی گئی ہے ۔ محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ بائیکاٹ کا فیصلہ عوام اور ملک کی بہتری کے لیے کیا گیا ہے۔ ہم کوئی پاگل نہیں ہیں سیاسی جماعتیں بنتی ہی اسی لیے ہیں کے انتخابات میں حصہ لیں لیکن موجودہ حالات میں آزادانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔ جماعت اسلامی کے سربراہ قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ یہ انتخابات فراڈ ہیں اور اے پی ڈی ایم کی سطح پر لوگوں کو باور کرایا جا رہا ہے کہ ایک فرد واحد کے فیصلے کے تحت کوئی انتخابات نہیں ہوتے۔ قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ اس جلسۂ عام کے ذریعے بلوچ اور پختون قائدین نے اپنے اپنے گلے شکوے بیان کیے ہیں اور یہ لوگ اپنے وسائل پر حق مانگتے ہیں پنجاب سے بھیک یا پنجاب کا حق نہیں مانگتے ۔ اس جلسے سے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا ہے۔ تاہم تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اس جلسے میں شرکت نہیں کر سکے۔ | اسی بارے میں نیا کنوینر، الیکشن مخالف تحریک10 December, 2007 | پاکستان الیکشن یا بائیکاٹ، اجلاس جاری09 December, 2007 | پاکستان انتخاب لڑنے کی دوڑ میں بریکیں04 December, 2007 | پاکستان الیکشن بائیکاٹ مہم کا آغاز18 December, 2007 | پاکستان جمعیت میں اختلافات شدید تر23 December, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||