بینظیر قتل کیخلاف احتجاج کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عام انتخابات کا بائیکاٹ کرنے والے سیاسی جماعتوں کے اتحاد آل پارٹیز ڈیموکریٹک موومنٹ نے سات جنوری کو بینظیر بھٹو کے قتل کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ اتحاد کی احتجاجی تحریک چلانے کے لیے جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جو اسلام آباد کی جانب مارچ کی تاریخ کا تعین بھی کرے گی۔ اے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بدھ کو یہاں تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اے پی ڈی ایم کے کنوینر محمود خان اچکزئی کی صدارت میں ہوا جس میں قاضی حسین احمد، حمید گل، رسول بخش پلیجو، عبد الحئی بلوچ اور دیگر کئی رہنماؤں نے شرکت کی۔ چارگھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے قتل کے خلاف سات جنوری کو ملک گیر یوم احتجاج منایا جائے گا اور اس روز ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں اور دعائیہ تقاریب ہوں گی۔ اجلاس میں بینظیر بھٹو کے قتل کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا اور اس کے علاوہ مطالبہ کیا گیا کہ عدلیہ کے فارغ کیے گئے سپریم کورٹ کے ججوں کو بحال کر کے ان سے اس واقعہ کی تحقیقات کرائی جائیں۔ اجلاس میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور امن و امان کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ سنہ انیسو تہتر کے آئین کو اصل شکل میں بحال کرنے، صوبوں کو خود مختاری دینے، فوجی آپریشن بند کرنے اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے مطالبات بھی کیے گئے۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ قومی حکومت قائم کر کے آزاد الیکشن کمیشن کی زیر نگرانی عام انتخابات کرائے جائیں۔ اجلاس میں قوم پرست رہنما اختر مینگل اور بیرسٹر اعتزاز احسن کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ |
اسی بارے میں بائیکاٹ پر قائم ہیں: اے پی ڈی ایم01 January, 2008 | پاکستان ’مختصر التواء میں حرج نہیں‘01 January, 2008 | پاکستان بینظیر انتخابی دھاندلی پر رپورٹ دینے والی تھیں: امریکی میڈیا01 January, 2008 | پاکستان الیکشن ملتوی ہونے کا امکان 01 January, 2008 | پاکستان پرتشدد احتجاج میں کمی30 December, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||