غیر فوجی حکومت ضروری ہے: قاضی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جماعتِ اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ اٹھارہ فروری یعنی ممکنہ انتخابات والے دن اگر ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوتی ہے تو اس کے ذمہ دار ریٹائرڈ فوجی جنرل صدر پرویز مشرف ہوں گے۔ انہوں نے کہا اس وقت پورا ملک اضطراب کا شکار ہے اور اس اضطرابی کیفیت سے نکلنے کے لیے ایک سویلین حکومت کی ضرورت ہے۔ جماعتِ اسلامی کے سربراہ اور اے پی ڈی ایم یعنی آل پارٹیز ڈیموکریٹک الائنس کے رہنماء قاضی حسین احمد نے سنیچر کو کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس پروگرام میں خطاب کے دوران کہا کہ سرحد، بلوچستان، پنجاب اور سندھ اور خصوصاً کراچی میں امن و امان کو خراب کرنے اور عوام کو آپس میں لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ ان کے بقول اے پی ڈی ایم میں تمام صوبوں اور زبانوں کے بولنے والے عوام کی نمائندگی موجود ہے اور اگر عوام اس کا ساتھ دیں تو اے پی ڈی ایم اس سازش کا مقابلہ کرنے میں مؤثر کردار ادا کر سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سارا ملک ایک اضطرابی کیفیت سےگزر رہا ہے اور ایسے وقت میں ملک کو جمہوری اور سویلین حکومت کی ضرورت ہے جس میں تمام لوگوں کی نمائندگی موجود ہو تا کہ ملک کو اس اضطرابی کیفیت سے نکالا جا سکے۔ جب قاضی حسین احمد سے سوال کیا گیا کہ اگر عام انتخابات کے دن امن و امان کی صورتحال خراب ہوتی ہے یا خونریزی ہوتی ہے تو وہ اس کا ذمہ دار کس کو سمجھیں گے تو انہوں نے جواب دیا کہ اگر حالات خراب ہوتے ہیں تو وہ اس کا ذمہ دار پرویز مشرف اور ان کا ساتھ دینے والوں کو قرار دیں گے۔
انہوں نے کسی بھی جماعت کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ جماعتیں جن کے راستے انتخابات تک ان سے الگ ہوچکے ہیں انتخابات کہ بعد ہوسکتا ہے کہ ان کو اپنی غلطی کا ادراک ہوجائے اور وہ دوبارہ متحدہ اپوزیشن میں شامل ہوجائیں اور پھر مشترکہ طور پر عوامی تحریک چلائیں۔ جماعتِ اسلامی کی جانب سے عام انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان ہے۔ تاہم اس نے اے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اتوار کو نشتر پارک میں جسلہ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی حکومت نے اجازت نہیں دی۔ جماعت اسلامی کے ترجمان نے نشتر پارک میں جلسے کی اجازت نہ دینے کو حکمرانوں کی بوکھلاہٹ قرار دیا اور اعلان کیا کہ وہ اب یہ جلسہ اتوار کی سہ پہر بنارس چوک پر منعقد کریں گے۔ | اسی بارے میں انتخابات سے دور رہیں: قاضی 12 December, 2007 | پاکستان قاضی، فضل: مختلف بیانات04 December, 2007 | پاکستان قاضی حسین منصورہ میں نظر بند06 November, 2007 | پاکستان وزیرستان آپریشن روکا جائے: قاضی10 October, 2007 | پاکستان باہمی اختلافات پر قابو پالیں گے:قاضی 08 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||