BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 24 July, 2008, 01:50 GMT 06:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان: آٹا بحران کے آثار

آٹے کا بحران
فلور ملز سے آنے والا آٹا اول تو دستیاب نہیں اور اگر کہیں ہے تو وہ چکی کے آٹے کی نسبت مہنگا ہے
حکومت کی طرف سرکاری نرخوں پر آٹا فراہم نہ کرنے والی فلور ملوں کو بند کرنے کی دھمکی کے بعد پنجاب میں ایک بار پھر آٹے کا بحران پیدا ہونے کے آثار پیدا ہو رہے ہیں۔

فلورملزمالکان کی تنظیم نے حکومت کےمقرر کرردہ نرخوں پر آٹے کی فراہمی کو ناممکن قرار دیا ہے جبکہ حکومت کا کہنا ہے کہ زیادہ نرخوں پر آٹے دینے والی فلورملوں کو سیل کردیا جائے گا۔

حکومت اور فلورملوں میں محاذ آرائی کے باعث مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی کم ہوگئی ہے اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حکومت پنجاب نے بیس کلو آٹے کی قیمت تین سو پچھتر روپے مقرر کر رکھی ہے جبکہ فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر حبیب لغاری کا کہنا ہے کہ جب مارکیٹ میں بیس کلو کی گندم کی قیمت ہی چار سو روپے ہو تو فلور ملز آٹا پونے چار سو میں کیسے فروخت کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگی گندم خرید کر سستا آٹا فروخت نہیں کیا جاسکتا۔

صوبے کی فلور ملیں اس وقت کھلی مارکیٹ سےگندم خرید رہی ہیں جو ان کے بقول آٹے سے مہنگی ہو چکی ہے انہیں سرکاری گندم کا انتظار ہے۔

پنجاب سے ملک بھر میں گندم اور آٹا سپلائی کیا جاتا ہے اور سال بھر کی اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے حکومت کسانوں سے گندم خرید کر ذخیرہ کرتی ہے اور عام طور پر ستمبر سے سرکاری گندم فلورملوں کو دی جانا شروع کی جاتی ہے البتہ اس بار فلور ملوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں یکم اگست سے ہی سرکاری گندم کی سپلائی شروع کردی جائے ورنہ ملک بھر میں آٹے کی قلت پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔

حکومت پنجاب نے تمام اضلاع کے پولیس اور ضلعی افسروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے اقدامات کریں اور ذخیرہ اندوزوں اور مقررہ نرخ پر آٹا سپلائی نہ کرنے والی فلور ملوں کے خلاف کارروائی کریں۔

صوبائی وزیر خوراک ملک ندیم کامران نے ہوم سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کے ہمراہ صوبے کے مختلف شہروں کے ہنگامی دورے کیے ہیں اور خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

فلورملز مالکان نے ان اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔فلورملز ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس کے بعد ایسوسی ایشن کے ایک عہدیدار حبیب لغاری نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے تین رکنی ٹیم بنائی ہے اور قانونی ماہرین سے مشورہ کرے گی تاکہ اگر حکومت نے انہیں ناجائز تنگ کیا تو اس کے خلاف عدالتی چارہ جوئی کی جا سکے۔

پاکستان میں گزشتہ دو برس کے دوران آٹے کی قیمت دوگنی ہوچکی ہے اور اس برس اپریل میں حکومت نے آٹے کی فی کلو سرکاری قیمت میں پونے چار روپے کا اضافہ کیا تھا۔فلور ملوں نے تین مہینے بعد ہی اس اضافہ کو ناکافی قرار دیدیا ہے۔

فلور ملزایسوسی ایشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری شیخ محمد افضل کا کہنا ہے کہ ملک میں تیل، ٹرانسپورٹ اور لیبر کے اخراجات میں اضافہ ہو چکا ہے گندم حکومتی قیمت پر دستیاب نہیں ہے اس لیے پرانے نرخوں پر آٹے کی فراہمی مشکل ہے۔

والٹن روڈ کے ایک دکاندار کا کہنا ہے کہ آٹے کی سپلائی کم ہوگئی ہے اور جس کی وجہ سے وہ اپنے کئی گاہکوں کو آٹا فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔

ایک فلور ملزکے مالک بلال صوفی کا کہنا ہے اگر حکومت نے بروقت اقدام نہ کیے تو ماہ رمضان میں آٹے کے بدترین بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

گندمیہ اناج کہاں گیا؟
ذخیرہ اندوز، سمگلر بحران کے ذمہ دار؟
آٹے کے بحران ذمہ دار کون ہے؟
آٹے کے بحران پر سوال بے شمار، جواب ندارد
آدمی آٹا لے کر جا رہا ہےآٹے کی تلاش میں
کوئٹہ کا یہ حال ہے تو دور افتادہ علاقوں کا کیا؟
آٹا بحرانسندھ میں آٹا غائب
فلوز ملز پر رینجرز تعینات مگر آٹا دستیاب نہیں
معیشتمعیشت اور بحران
’پاکستانی معیشت پر چندگروہوں کا قبضہ‘
کیا آپکو معلوم ہے؟
پاکستان میں آٹا سستا ہے یا صدر کو خبر نہیں
آٹے کا مسئلہ
آٹا دستیاب تو ہے مگر مہنگا بہت ہے
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد