پاکستان میں آٹا سستا کیوں ہے؟ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حالات حاضرہ کے بارے میں آپ کی معلومات کتنی ’اپ ٹو ڈیٹ‘ ہے، اگر آپ یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں تو ہمارے ہفتہ وار کوئز ’ کیا آپکو معلوم ہے‘ میں حصہ لیجیے۔ ہم ہفتے بھر کی اہم یا دلچسپ خبروں پر مبنی کچھ سوالوں کا انتخاب کرتے ہیں۔ تاکہ آپکو ذہن پر زیادہ زور نہ ڈالنا پڑے، ہم ’ملٹیپل چوائس‘ میں جواب بھی تجویز کرتے ہیں۔ ہر سوال کے موزوں ترین جواب کے انتخاب کا فیصلہ ہم آپ پر ہی چھوڑتے ہیں۔ اگر آپ کوئی بہتر جواب تجویز کرنا چاہیں، یا حالات حاضرہ سے متعلق کوئی دلچسپ سوال پوچھنا چاہیں، تو ہم سے ضرور رابطہ کریں۔ 1)صدر مشرف کہتے ہیں کہ پاکستان میں آٹا سب سے سستا ہے لیکن ملک بھر سے ملنے والی اطلاعات سے کچھ اور ہی تصویر ابھرتی ہے۔ تو صدر مشرف نے آخر یہ بیان کیوں دیا؟ a) کیونکہ انہوں نے کافی عرصے سے اخبار نہیں پڑھے b) کیونکہ ان کے گھر میں آٹا استعمال نہیں ہوتا اس لیے انہیں قمیت کا بھی اندازہ نہیں c) کیونکہ ان کے گھر میں آٹا استعمال تو ہوتا ہے لیکن انہیں خریدنا نہیں پڑتا یا فوج کی کینٹین سے رعایتی قیمت پر آتا ہے d) کیونکہ پاکستان میں واقعی آٹا سستا ہے، بس ہمیشہ کی طرح عوام اور ذرائع ابلاغ جھوٹ بول رہے ہیں 2) ہندوستان میں ٹاٹا موٹرز نے ایک لاکھ روپیے کی’پیپلز کار‘ بازار میں اتاری ہے۔ اگر پاکستان میں آپکو یہ کار خریدنی ہو تو کتنی بوری آٹا بیچنے کی ضرورت ہوگی؟
a) ایک بوری 3) صدر بش کہتے ہیں کہ اسرائیل کو مقبوضہ عرب علاقے خالی کردینے چاہئیں تاکہ مستحکم فلسطینی ریاست قائم کی جاسکے۔ اپنے آٹھ سالہ دور اقتدار کے آخری سال میں انہوں نے یہ بات کیوں کہی؟ a) کیونکہ اسرائیل نے صدر بش کے دورے سے ذرا پہلے ہی عرب علاقوں پر قبضہ کیا تھا b) کیونکہ فلسطینیوں نے جب بھی مشرق وسطیٰ کے مسئلے کا حل تلاش کرنے کے لیے امریکی رہنماؤں سے بات چیت کی تو انہیں اپنے مطالبات بتانا بھول گئے c) کیونکہ اسرائیل تقریباً نصف صدی سے اسی انتظار میں تھا کہ کوئی امریکی صدر یہ بیان دے اور وہ عرب علاقے خالی کردے 4) صدر بش عرب ممالک کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے کہا ہے کہ ایران دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے۔ صدر بش نے ایسا کیوں کہا ہے؟
a) کیونکہ اسامہ بن لادن، صدر بش اور امریکی عوام کے درمیان جو غلط فہمیاں تھیں وہ اب ختم ہو گئی ہیں b) کیونکہ انہیں کسی نے بتایا ہے کہ امریکہ پر گیارہ ستمبر کے حملے ایران نے کرائے تھے c) کیونکہ عراق کے عام تباہی کے ہتھیاروں اور ایران کے جوہری عزائم کے بارے میں صدر بش کے دعوؤں اور امریکی انٹیلی جنس کے غلط ثابت ہونے کے بعد وہ چاہتے ہیں کہ یہ دعویٰ بھی غلط ثابت ہوجائے تاکہ ایران سے دوستی کی راہ ہموار ہو جائے d) بس ویسے ہی
5) پاکستان کے فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ وہ ہندوستانی فلموں میں کام کرنے کے لیے کرکٹ چھوڑنے پر غور نہیں کر رہے۔ ان کے اس بیان سے کیا مطلب نکالا جائے؟ a) انہیں کسی فلم میں ایکٹنگ کی آفر ہی نہیں ملا b) وہ دونوں کام ایک ساتھ کرسکتے ہیں کیونکہ یا تو ’ان فٹ‘ یا ’ آؤٹ آف فارم‘ ہونے یا سزا کی وجہ سے وہ ٹیم سے باہر ہی رہتے ہیں c) کیونکہ کرکٹ کے میدان پر بھی وہ کسی بالی وڈ ویلن سے کم نہیں، لہٰذا انہیں فلموں میں کام کرنے کی ضرورت نہیں d) کیونکہ اچھے گھروں کے لڑکے فلموں میں کام نہیں کرتے |
اسی بارے میں ایران سب سے بڑا دہشتگرد ہے: بش14 January, 2008 | آس پاس پاکستان میں آٹا سستا ہے: مشرف14 January, 2008 | پاکستان شعیب اختر، عمر گل ڈراپ14 January, 2008 | کھیل کیا آپکو معلوم ہے؟07 December, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||