کیا آپکو معلوم ہے؟ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اگر آپ بی بی سی اردو کی ویب سائٹ اکثر دیکھتے ہیں، تو حالات حاضرہ کے بارے میں آپ کی معلومات یقیناً اچھی ہوگی۔ لیکن کیا آپ صرف خبر میں ہی الجھ کر رہ جاتے ہیں؟ یا ’بٹوین دی لائنز‘ بھی پڑھتے ہیں؟ حسب ذیل سوالوں میں سے آپ کتنوں کا جواب دے سکتے ہیں؟ اپنی’ قابلیت‘ کا اندازہ خود ہی لگا لیجیے۔ زیادہ تر سوال گزشتہ چند دنوں میں ہماری ویب سائٹ پر شائع ہونے والی خبروں سے لیے گئے ہیں۔ (1) نواز شریف معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودہری سے کیوں ملنا چاہتے ہیں؟ (a) یہ معلوم کرنے کے لیے کہ جب سابقہ عدلیہ بحال ہو تو پی سی او کے تحت حلف لینے والے ججوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے؟ (2) صدر مشرف فوج کے سربراہ کا عہدہ چھوڑنے کے باوجود آرمی ہاؤس خالی کرنےسے کیوں انکار کر رہے ہیں؟ (a) کیوں کہ آرمی ہاؤس سے ان کی( بچپن کی) یادیں وابستہ ہیں۔
(3) بینظیر بھٹو نے وطن واپسی کے بعد کہا کہ وہ حکومت سے ڈیل کرنے کے بجائے پاکستان کی جیلوں میں قید رہنا پسند کریں گی۔ آٹھ سال کی جلا وطنی کے بعد انہیں یہ خیال کیوں آیا؟ (a) کیونکہ پہلے انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ پاکستان میں بھی جیلیں ہوتی ہیں۔ (4) نواز شریف کہتے ہیں کہ گیدڑ کی سو سال کی زندگی سے شیر کی ایک دن کی زندگی بہتر ہے۔ اس بات کا خیال انہیں کب آیا؟ (a) سعودی شاہی خاندان کے محل میں جلا وطنی قبول کرنے کے بعد۔ (5)امریکہ کی سولہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کا متفقہ خیال ہے کہ ایران نے جوہری ہتھیار بنانے کا منصوبہ کئی سال پہلے ہی ترک کر دیا تھا۔ وہ اس نتیجے پر (a) وہ ایران کے صدر احمدی نژاد کی بات پر بھرپور بھروسہ کرتے ہیں جو ہمیشہ سے یہ ہی دعویٰ کرتے آرہے تھے۔ (6) یہ معلوم ہوجانے کے باوجود کے ایران جوہری ہتھیار نہیں بنا رہا، صدر جارج بش اس بات پر کیوں مصر ہیں کہ ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کی جائیں۔ (a) تاکہ ایران کو بم نہ بنانے کی سزا دی جاسکے۔ |
اسی بارے میں مشرف آرمی ہاؤس خالی نہیں کریں گے07 December, 2007 | پاکستان ’جسٹس افتخار سے نہیں مل سکتے‘06 December, 2007 | پاکستان ایٹمی اسلحہ:ایران’پرعزم نہیں‘:03 December, 2007 | آس پاس ’ایران اب بھی ایک خطرہ ہے‘04 December, 2007 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||