BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 12 December, 2007, 19:45 GMT 00:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں

نیٹو افواج نے موسیٰ قلع پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے
حالات حاضرہ کے بارے میں آپ کی معلومات کتنی ’اپ ٹو ڈیٹ‘ ہے، اگر آپ یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں تو ہمارے ہفتہ وار کوئز ’ کیا آپکو معلوم ہے‘ میں حصہ لیجیے۔

ہم ہر ہفتے کچھ سوالوں کا انتخاب کریں گے، یہ سوال ہفتے بھر کی اہم یا دلچسپ خبروں پر مبنی ہوں گے، اور تاکہ آپکو ذہن پر زیادہ زور نہ ڈالنا پڑے، ہم ’ملٹیپل چوائس‘ میں جواب بھی تجویز کریں گے۔

ہر سوال کے موزوں ترین جواب کے انتخاب کا فیصلہ ہم آپ پر ہی چھوڑتے ہیں۔ اگر آپ کوئی بہتر جواب تجویز کرنا چاہیں، یا حالات حاضرہ سے متعلق اپنا کوئی دلچسپ سوال پوچھنا چاہیں، تو ہم سے ضرور رابطہ کریں۔

(1) افغانستان میں موسیٰ قلع سے طالبان کو پسپا کرنے کے بعد نیٹو کی افواج جب شہر میں داخل ہوئیں، تو مقامی سرداروں نے ان کا کیوں استقبال کیا؟

a) کیونکہ افغانستان میں میزبانی کی روایت ہی ایسی ہے، کوئی بھی مہمان ہو خاطر میں کمی نہیں چھوڑتے

b) کیونکہ طالبان کی خاطر تواضع کرتے کرتے بور ہوگئے تھے ، اور وہ سمجھے کہ نیٹو کے فوجی دراصل مغربی سیاح ہیں جو ان سے افیم خریدنے آ رہے ہیں

c)کیونکہ فی الحال نیٹو افواج کا ساتھ دینے میں زیادہ فائدہ ہے، بعد میں پھر طالبان کا دامن پکڑا جاسکتا ہے جیسا پچھلے سال کیا تھا

d)کیونکہ قربانی کا موقع ہے ۔۔۔

(2) پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف ’انڈر پروٹیسٹ‘ یا احتجاج کرتے ہوئے عام انتخابات میں حصہ کیوں لینا چاہتے ہیں؟

a) تاکہ ہار جائیں تو کہہ سکیں کہ ’ ہم نے تو پہلے ہی کہا تھا۔۔۔‘

b)کیونکہ انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ گلے پڑ گیا تھا، اپنی بات سے ہٹنے کےلیے پروٹیسٹ کا سہارا لے رہے ہیں

c)کیونکہ ان کے خیال میں لوگ کہیں گے :’ بے چارے نواز شریف، عوام کا کتنا خیال ہے، پروٹیسٹ بھی کرتے ہیں اور کرتے بھی نہیں‘

d)کیونکہ ان کا خیال ہے کہ ’پروٹیسٹ‘ سے صدر مشرف ڈر جائیں گے

(3) ہندوستان میں گجرات کے وزیر اعلی نریندر مودی کو کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نےموت کا سودا گر کہا تو نریندر مودی کو غصہ کیوں آیا؟

a) کیونکہ ان کے دور اقتدار میں تقریباً دو ہزار مسلمانوں کو صرف قتل کیا گیا کوئی سودے بازی نہیں ہوئی

نریندر مودی پر الزام ہےکہ انہوں نے فسادات کو روکنے کے لیے خاطر خواہ کارروائی نہیں کی

b)کیونکہ ان کے اپنے وزیر داخلہ ہرین پانڈیا نے فسادات میں ان کے کرادر پر انگلی نہیں اٹھائی تھی، اور ویسے بھی وہ سیاست دان ہیں سوداگر نہیں

c)کیونکہ وہ مار دھاڑ پسند نہیں کرتے، اور انہوں نے ایک فرضی مڈبھیڑ میں صحراب الدین شیخ نامی شخص کے قتل کو صحیح قرار نہیں دیا تھا

d)کیونکہ سونیا گاندھی ’غیر ملکی‘ ہیں اور ایک دو ہزار لوگوں کا قتل ملک کا اندرونی معاملہ ہے

(4) آجکل ہندوستان کے انگریزی زبان کے اخبار ٹائمز آف انڈیا میں پاکستانی لڑکے لڑکیوں کے لیے اشتہار برائے رشتہ کیوں شائع ہو رہے ہیں؟

a)کیونکہ پاکستان میں انگریزی اخبار کوئی نہیں پڑھتا

b)کیونکہ پاکستان میں مسلمان لڑکے لڑکیوں کی کمی ہے

c)وہاں اشتہار سستے ہیں

d)یہ آئی ایس آئی کی سازش ہے

پاکستان کو دونوں سیریز میں شکست کا سامنا رہا

(5) ستائیس سال کے بعد پاکستان کے خلاف ہندوستان ٹیسٹ سیریز کیوں جیتا؟

a) کیونکہ پاکستان ہارگیا

b) کیونکہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، ہار پاکستان کے کھیل کی اور جیت ہندوستان کے کھیل کی

c) کیونکہ پاکستانی کھلاڑیوں کو پہلے یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ انہیں جیتنا ہے

d) ایسا کھیل کر کون جیت سکتا ہے

 کیا آپکو معلوم ہے؟کیا آپکو معلوم ہے؟
صدر مشرف آرمی ہاؤس کیوں نہیں چھوڑ رہے؟
پشاور دھماکہ (فائل فوٹو)انسانی جان کی ارزانی
پشاور خود کش حملے پر ہارون رشید کا تجزیہ
گودھرا انکوائری
ٹرین میں آتشزدگی ایک حادثہ تھی: رپورٹ
فائل فوٹومودی کی سیاست
نریندر مودی کا مطلب بھارتبہ جنتا پارٹی
کالم نویس کرکٹرز
پاکستانی ٹیم انڈیا میں کیا کیا کر رہی ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد