ایران سب سے بڑا دہشتگرد ہے: بش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مشرق وسطیٰ کے حالیہ دورے کے دوران امریکی صدر جارج بش سوموار کو دبئی سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ رہے ہیں۔ صدر بش خلیج کی ریاستوں اور عرب ملکوں کا دورہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان امن قائم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کی حمایت حاصل کرنے اور ایران کو خطے میں تنہا کرنے کے دو بنیادی مقاصد کے ساتھ کر رہے ہیں۔ صدر بش کے ساتھ سفر کرنے والے بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے دورے کےدوران صدر بش کو ایران کو تنہا کرنے کے ضمن میں کامیابی حاصل کرنے کا امکان نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں برف پگھلی ہے اور ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے سعودی حکومت کی دعوت پر فریضہ حج ادا کیا ہے۔ اتوار کو صدر بش نے اپنی ایک اہم تقریر میں ایران کو دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک قرار دیا تھا۔ ایران نے صدر بش کے دورے پر اپنے سرکاری رد عمل میں کہا کہ خلیجی ریاستوں کے ساتھ ایران کے تعلقات خراب کرنے کی امریکی کوششیں بے سود ثابت ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ صدر بش کا دورۂ مشرق وسطیٰ مکمل طور پر ناکام ہو گیا ہے۔ ابوظہبی میں صدر بش نے اپنے خطاب میں ایران پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ دنیا بھر میں دہشت گردوں کو کروڑہا ڈالر بھیج رہا ہے جبکہ ایرانی عوام جبر اور اقتصادی مشکلات کا شکار ہیں۔ بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق خطے کے ممالک ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں تشویش رکھتے ہیں لیکن انہیں اس سے زیادہ تشویش ایران کے خلاف امریکی ردعمل کے بارے میں ہے۔ | اسی بارے میں قبضوں کا سلسلہ بند ہو: بش 11 January, 2008 | آس پاس ’فلسطین۔اسرائیل معاہدہ ہو جائے گا‘10 January, 2008 | آس پاس ’عراق: بہتری کی امید لوٹ آئی ہے‘12 January, 2008 | آس پاس ’اسرائیل مقبوضہ علاقے خالی کرے‘10 January, 2008 | آس پاس بش کے دورہِ مشرق وسطیٰ کی تیاریاں08 January, 2008 | آس پاس ’بُش کی آمد، اسرائیلی حملے تیز‘ 07 January, 2008 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||