بش کے دورہِ مشرق وسطیٰ کی تیاریاں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر بش کے اہم دورے سے پہلے اسرائیلی وزیر اعظم اور فلسطینی رہنما یروشلم میں ملاقات کر رہے ہیں تاکہ امن منصوبے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔ گزشتہ سال امریکہ میں ہونے والی سربراہ ملاقات میں فلسطینی رہنما محمود عباس اور اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ سن دو ہزار آٹھ کے اختتام تک دو ریاستی حل کو حاصل کر لیا جائے گا۔ لیکن اسرائیلی بستیوں پر اختلاف اور سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال نے امن منصوبے پر پیش رفت کو نقصان پہنچایا۔ صدر بش بدھ کو شروع ہونے والے بطور صدر خطے کے اپنے پہلے دورے میں امن منصوبے پر اپنی کوششوں کا ازسرِنو آغاز کرنے والے ہیں۔ فلسطینی اور اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یروشلم میں ہونے والی سربراہ ملاقات کا مقصد امریکہ میں شروع ہونے والے بات چیت کے سلسلے کو آگے بڑھانا ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ صدر بش کے دورے سے پہلے فریقین حتمی بات چیت کے بنیادی ڈھانچے پر متفق ہو سکتی ہیں۔ یروشلم میں موجود بی بی سی کی نامہ نگار بیتھنی بیل مشرقی یروشلم کے مقبوضہ علاقوں میں یہودی بستیوں کا قیام اور شدت پسندوں کی طرف سے اسرائیلی علاقوں پر راکٹ حملوں جیسے معاملات بات چیت کے ایجنڈے میں شامل ہو سکتے ہیں۔ | اسی بارے میں ’بُش کی آمد، اسرائیلی حملے تیز‘ 07 January, 2008 | آس پاس اسرائیل نئے مکانوں کی تعمیر پر مصر23 December, 2007 | آس پاس مشرقِ وسطیٰ: نئے ایلچی کا تقرر29 November, 2007 | آس پاس غزہ میں ایندھن کی سپلائی کی اجازت19 August, 2007 | آس پاس مشرق وسطی امن کانفرنس 26 November, 2007 | آس پاس فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر غور24 December, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||