BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشرقِ وسطیٰ: نئے ایلچی کا تقرر
غربِ اردن میں دوسرے روز بھی اناپولس کانفرنس کے خلاف مظاہرے کیے گئے
گزشتہ سات برس کے دوران اسرائیلی اور فلسطین کے درمیان پہلی مرتبہ امن مذاکرات کے آغاز کے بعد امریکہ نے نیٹو کے ایک سابق کمانڈر جنرل جیمز جونز کو مشرقِ وسطیٰ میں سکیورٹی امور کا نیا ایلچی مقرر کیا ہے۔

امریکی خارجہ سکریٹری کونڈولیزا رائس کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں سکیورٹی کا قیام امن کا یقینی راستہ ہے اور جنرل جونز اس مقصد کے لیے موزوں شخص ہیں۔

اس سے قبل وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران امریکی صدر جارج بش نے اسرائیلی وزیرِ اعظم ایہود اولمرت اور فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان دونوں نے امید افزاء شروعات کر دی ہیں۔

اسرائیلی اور فلسطینی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ باہمی مذاکرات جاری رکھیں گے۔ مذاکرات میں فلسطینی ریاست کا قیام اہم ترین نکتہ ہے۔

اسرائیل اور فلسطین دونوں پہلے ہی سنہ دو ہزار آٹھ کے خاتمے تک مشرقِ وسطیٰ میں امن کی خاطر ایک جامع معاہدے کے لیے مذاکرات پر رضا مند ہوگئے ہیں۔ خود صدر بش نے منگل کو کہا تھا کہ دونوں فریق اگلے برس کے آخر تک امن کا ایک جامع معاہدہ کرنے کے پابند ہیں۔

جنرل جیمز جونز کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ یہ دیکھیں کہ گزشتہ روز امن کے جس سلسلے کا آغاز ہوا ہے فلسطین اور اسرائیل اس میں کی گئے وعدوں کو کیسے نبھاتے ہیں۔

حماس تنظیم جسے امریکہ اور اسرائیل دہشت گرد قرار دیتے ہیں پہلے ہی واشنگٹن میں اناپولس کے مقام پر ہونے والے امن مذاکرات کو ناکام کہہ چکی ہے۔

غربِ اردن میں دوسرے دن بھی اس کانفرنس کے خلاف احتجاج ہوا۔ گزشتہ روز حماس کے زیرِ اہتمام غزہ میں مظاہرے ہوئے تھے جن میں دسیوں ہزار افراد شریک ہوئے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد