’بُش کی آمد، اسرائیلی حملے تیز‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینی مذاکرات کار صائب اراکات نے امریکی صدر جارج بُش کی آمد سے پہلے اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں پر حملوں میں تیزی کا الزام لگایا ہے۔ جارج بُش بدھ کے روز سے خطے کا دورہ شروع کر رہے ہیں۔ اراکات نے کہا کہ امن کا حصول اس وقت تک ناممکن ہے جب تک ’اسرائیل کی طرف سے کارروائیاں اور آبادکاری کا عمل رک نہیں جاتا‘۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی رہنما محمود عباس منگل کو اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں یہ حملے روکنے کا مطالبہ کریں گے۔ ان کا یہ بیان اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرت کے اس بیان کے چند گھنٹوں کے بعد دیا گیا جس میں انہوں غزہ میں ’شدت پسندوں‘ کے خلاف حملے تیز کرنے کی دھمکی دی تھی۔ غزہ میں ’شدت پسندوں‘ کی طرف سے حال ہی میں داغے جانے والے کچھ راکٹ اسرائیل کی حدود کے پندرہ کلومیٹر اندر گرے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے غزہ میں اتوار کو کارروائی بھی کی جس میں ایک خاتون اور دو نوجوانوں سمیت چار افراد ہلاک ہوئے۔ اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے رائٹرز کو بتایا کہ ان کے فوجیوں نے کچھ مسلح افراد پر فائرنگ کی تھی۔ صدر بُش نے امید ظاہر کی تھی کہ جنوری دو ہزار نو میں ان کے امریکی صدر کے عہدے سے ہٹنے سے پہلے مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کا معاہدہ طے پا جائے گا۔ اتوار کو ایک اسرائیلی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایسے کسی معاہدے کی پیشینگوئی نہیں کر سکتے۔ | اسی بارے میں 2008: فلسطین کا سال؟01 January, 2008 | آس پاس اسرائیلی آپریشن میں سات ہلاک03 January, 2008 | آس پاس غزہ آپریشن، ہلاکتوں میں اضافہ04 January, 2008 | آس پاس فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر غور24 December, 2007 | آس پاس حماس کی بیسویں سالگرہ پر ریلی15 December, 2007 | آس پاس اسرائیلی حملےمیں دس ہلاک 18 December, 2007 | آس پاس امن کانفرنس: غزہ میں مظاہرہ28 November, 2007 | آس پاس غزہ:الفتح ریلی پر فائرنگ، چھ ہلاک12 November, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||