اسرائیلی حملےمیں دس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیل کی فضائیہ نے غزہ کی پٹی پر کئی حملے کیے ہیں جس میں کم از کم دس فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسرائیل کے طیاروں نےپیر کی رات اور منگل کی صبح کو غزہ کی پٹی میں متعدد حملے کیے۔ اسرائیلی طیاروں نے فلسطینی تنظیم اسلامک جہاد کے کارکنوں کو نشانہ بنایا۔ ہلاک ہونے والوں میں اسلامک جہاد کے ایک سینئر کمانڈر بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی فضائیہ نےغزہ کی پٹی پر حملہ فجر کی نماز کے وقت کیا اور اسلامک جہاد کے کمانڈر کواس وقت ہلاک کیا گیا جب وہ فجر کی نماز ادا کر کے مسجد سے باہر آ رہے تھے۔ اطلاعات کےمطابق پچھلے ایک ہفتے میں فلسطینی علاقے سے اسرائیل میں راکٹ داغنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور ان حملوں میں بارہ اسرائیلی شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسرائیل نے فضائی حملے ایک ایسے وقت شروع کیے ہیں جب فلسطینی صدر محمود عباس کو فلسطینی ریاست کے لیے امداد اکٹھی کرنے میں خاصی کامیابی ہو رہی ہے۔ پیرس میں ہونے والی فلسطین امدادی کانفرنس میں سات ارب ڈالر امداد کے وعدے کیے گئے ہیں۔ | اسی بارے میں اسرائیل: راکٹ سے درجنوں زخمی11 September, 2007 | آس پاس شام پر فوجی حملے کا اسرائیلی اعتراف02 October, 2007 | آس پاس غزہ کو تیل کی بندش پر تشویش30 October, 2007 | آس پاس ’جاسوسی کی پیشکش پر مقدمہ‘23 November, 2007 | آس پاس ساڑھے چار سو سال کی قید26 November, 2007 | آس پاس اسرائیل سے فلسطینی قیدی رہا20 July, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||