اسرائیل: راکٹ سے درجنوں زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ سے فائر کیے جانے والے ایک راکٹ سے ایک کیمپ میں انہتر فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ فوج کے مطابق یہ راکٹ جنوبی اسرائیل میں واقع زیکیم نامی فوجی تربیتی کیمپ میں آلات کے سٹور میں آ کر پھٹا اور اس سے نکلنے والے ٹکڑوں نے آس پاس خیموں میں سوئے ہوئے فوجیوں کو زخمی کر دیا۔ فوج کا کہنا ہے کہ ان زخمیوں میں چار فوجیوں کی حالت نازک ہے۔ غزہ سے کیے جانے والے کسی ایک راکٹ حملے کے نتیجے میں پہلی بار فوجیوں کی اتنی بڑی تعداد زخمی ہوئی ہے۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں حکومت اور فوج پر طاقتور جوابی حملے کے لیے شدید دباؤ آ سکتا ہے۔ طبی امداد دینے والوں کا کہنا ہے کہ بعد میں اسرائیل کی جانب سے داغے جانے والے ایک گولے کے نتیجے میں بیت الحنون میں ایک فلسطینی اور اس کے تین بچے زخمی ہو گئے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کی بری فوج نے اس علاقے کو نشانہ بنایا ہے جہاں سے فوجی اڈے پر راکٹ داغا گیا تھا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی غزہ سرحد کے شمال میں ایک کلو میٹر کے فاصلے پر واقع فوجی کیمپ پر ’قسام‘ نامی یہ راکٹ بیت الحنون سے مقامی وقت کے مطابق ڈیڑھ بجے (جی ایم ٹی وقت کے مطابق رات کو ساڑھے دس بجے) داغا گیا۔ فوجی ذرائع نے کہا ہے کہ چار شدید زخمیوں کے علاوہ بھی سات فوجیوں کو گہرے زخم آئے ہیں۔ باقی زخمیوں میں سے انتیس فوجیوں کو جنہیں معمولی زخم آئے تھے منگل کی صبح اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔ | اسی بارے میں غزہ، ایندھن کے لیے امداد بحال22 August, 2007 | آس پاس غزہ پر اسرائیلی حملہ، تین ہلاک21 August, 2007 | آس پاس غزہ میں ایندھن کی سپلائی کی اجازت19 August, 2007 | آس پاس غزہ کے راستے کھولے جائیں: یواین14 July, 2007 | آس پاس غزہ پر آپ کے سوالوں کے جوابات21 June, 2007 | آس پاس غزہ حماس کے مکمل کنٹرول میں15 June, 2007 | آس پاس غزہ میں ایمرجنسی کی تجویز14 June, 2007 | آس پاس غزہ تشدد: عباس اور ہنیہ کی ملاقات23 May, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||