غزہ کے راستے کھولے جائیں: یواین | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اسرائیل سے غزہ کے تمام سرحدی راستے دوبارہ کھولنے کو کہا ہے تاکہ علاقے میں جاری معاشی بحران کو روکا جا سکے۔ بان کی مون کا کہنا تھا کہ بنیادی ضروریات زندگی، امدادی کارکنوں اور تجارتی اجناس کو اندر داخلے کی اجازت دی جانی چاہیے کیونکہ اگر غربت میں مزید اضافہ ہوا تو لوگ تقریباً امداد پر ہی انحصار شروع کردیں گے۔ دوسری طرف عالمی بینک کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ غزہ میں تین ہزار سے زائد کاروبار بند ہونے کی وجہ سے ایک اندازے کے مطابق 65 ہزار افراد بے روزگار ہو گئے ہیں۔ اقوام متحدہ نے فوری طور پر ایک کروڑ ستر لاکھ ڈالرز کی ہنگامی امداد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ گزشتہ ماہ کے اوائل میں غزہ میں لڑائی شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل نے سرحدی راستوں کو یا تو بند کر رکھا ہے یا ان پر رکاوٹیں حائل ہیں۔ | اسی بارے میں غزہ انسانی بحران کے دہانے پر: یو این19 September, 2006 | آس پاس ’غزہ کی صورتحال ایک ٹائم بم ہے‘01 September, 2006 | آس پاس ’غزہ میں حالت فاقوں کے قریب‘03 August, 2006 | آس پاس غزہ قید خانہ بن چکا ہے: اقوام متحدہ 26 September, 2006 | آس پاس ’غزہ میں انسانی سانحہ روکا جائے‘09 July, 2006 | آس پاس غزہ تشدد :مزید 14ہلاک16 May, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||