BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 22 August, 2007, 09:54 GMT 14:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
غزہ، ایندھن کے لیے امداد بحال
غزہ پاور پلانٹ
نگرانی کے لیے یورپی یونین اور فلسطینی اٹھارٹی کی ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے
یورپی یونین نے غزہ کی پٹی میں قائم واحد بجلی گھر کو ایندھن کی فراہمی کے لیے امداد عارضی طور پر دوبارہ شروع کر دی ہے۔

یورپی یونین نے گزشتہ جمعرات کو یہ امداد اس وقت بند کر دی تھی، جب یہ بات سامنے آئی تھی کہ حماس غزہ میں بجلی کے بِلوں پر ٹیکس عائد کرنے کے منصوبے پر غور کر رہی ہے۔ حماس نے حال ہی میں غزہ پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

امداد بند ہونے کی وجہ سے ہزاروں فلسطینی گھروں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی تھی، مگر اب اس کے بحال ہونے کی امید ہے۔

حماس کے ایک سینئیر لیڈر نے بجلی پر ٹیکس لگانے کے منصوبے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں یورپی یونین کو تسلی کروائی گئی ہے۔

ایندھن سے لدے تین ٹرک نہال اوز کراسنگ پر اسرائیل سے غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے۔ امداد دوبارہ شروع ہونے سے پہلے یورپی یونین کے اہلکاروں نے فلسطینی وزیر اعظم سلام فیاض سے غرب اردن میں ملاقات کی تھی۔

منگل کو جاری کیے جانے والے ایک بیان میں یورپی کمیشن نے کہا کہ وزیر اعظم فیاض کے ساتھ اس بات پر سمجھوتہ ہو گیا ہے کہ ’غزہ کو ایندھن کے لیے دی جانے والی امداد کا باقاعدہ حساب رکھا جائے گا تاکہ اس کا صحیح استعمال یقینی بنایا جا سکے۔‘

ایندھن کی سپلائی کی نگرانی کے لیے یورپی یونین اور فلسطینی اتھارٹی کی ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

یورپی یونین کے اہلکاروں نے کہا کہ اب بجلی کی پیداوار اور سپلائی کا انتظام صحیح طریقے سے کیا جائے گا۔

اس سے پہلے سابق فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے کہا تھا کہ اس امداد کو بند کرنا فلسطینیوں کو مشترکہ سزا دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماس کے خلاف الزامات فلسطینی اتھارٹی کے چیئرمین محمود عباس کی حکومت طرف سے حماس کو بدنام کرنے کی کوشش ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد