غزہ میں ایندھن کی سپلائی کی اجازت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے ساتھ سرحدی راہداری کو علاقے میں ایندھن پہنچانے کے لیے کئی گھنٹوں کے لیے کھول دیا ہے۔ ایندھن کی قلت کی وجہ سے غزہ کے بیشتر حصے دو دنوں سے تاریکی میں ڈوبے ہوئے تھے۔ غزہ میں ایندھن کی ضروریات کا دارومدار اسرائیلی ایندھن پر ہے اور اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے سکیورٹی کے خدشات کے تحت ایندھن کی باقاعدہ سپلائی روک دی تھی۔ اقوامِ متحدہ کے اہلکاروں نے خبردار کیا تھا کہ اگر اسرائیل نے ایندھن کی سپلائی کے لیے سرحد پر نرمی اختیار نہ کی تو غزہ میں انسانی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔ اتوار کو اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کیئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی خطرات کم ہو جانے کی وجہ سے غزہ میں نہال اوز راہداری کو ایندھن کی سپلائی کے لیے دن کے بیشتر اوقات میں کھلا رکھا جائے گا۔ فلسطینی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر اسرائیل کی سختی جاری رہی تو غزہ کے چار لاکھ رہائشی بجلی سے محروم ہو سکتے ہیں۔ اسرائیل نے غزہ میں تیل کی سپلائی جون میں اس وقت محدود کر دی تھی جب حماس نے علاقے پر قبضہ کر لیا تھا۔ | اسی بارے میں غزہ: شدید معاشی بحران کا خدشہ10 August, 2007 | آس پاس غزہ کے راستے کھولے جائیں: یواین14 July, 2007 | آس پاس امداد بحال کر دی جائے گی: امریکہ17 June, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||