غزہ پر اسرائیلی حملہ، تین ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینی طبی اہلکاروں کے مطابق جنوبی غزہ میں ہونے والے ایک اسرائیلی فضائی حملے میں تین فلسطینی انتہا پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فوجی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کی فضائیہ کے ایک جہاز نے اسرائیل اور غزہ کے درمیان بنائی گئی ’سکیورٹی فصیل‘ کے قریب مسلح افراد کو نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک شدہ انتہا پسندوں کا تعلق ’فلسطینی آزادی کے لیے پوپولر فرنٹ‘ نامی مسلح گروہ سے تھا۔ پیر کو غزہ کے مرکز میں واقع بریج پناہ گزین کیمپ پر ایک اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے چھ ارکان ہلاک ہو گئے تھے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے ملک کے مغربی نیگیو علاقے پر راکیٹوں سے حملہ کیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں اسرائیلی حملےمیں حماس کے دفاتر تباہ17 May, 2007 | آس پاس غزہ پر رات بھر اسرائیلی حملے20 May, 2007 | آس پاس ’حماس۔فری‘ کابینہ اسرائیل کو منظور17 June, 2007 | آس پاس دو مختلف سمتوں کے مسافر25 June, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||