ساڑھے چار سو سال کی قید | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حماس کے ایک سینیر اعلی کار کو ایک اسرائیلی فوجی عدالت نے ساڑھے چار سو برس قید کی سزا سنائی ہے۔ ایاد ابو شہادم پر اسرائیل کے جنوبی شہر بیرشیبہ میں ایک دوہرے خود کش حملے میں ملوث ہونے کا الزام تھا جس میں سولہ افراد ہلاک اور سو زخمی ہوگئے تھے۔ یہ حملہ سن دو ہزار چار میں ہوا تھا۔ ابو شہادم کو عمر قید کی اٹھارہ سزائیں سنائی گئیں جو انہیں یک بعد دیگرے کاٹنی ہوں گی۔ انہیں یروشلم میں بھی ایک خود کش حملے کی سازش میں ملوث ہونے کا قصوروار پایا گیا۔ اس منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا تھا۔ فوجی عدالت کے مطابق ابو شہادم نے دونوں حملوں کے لیے دھماکہ خیز مواد تیار کیا تھا۔ اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے مطابق سن دو ہزار تین اور دو ہزار چار کے دوران ابو شہادم کا سولہ دوسرے حملوں میں ہاتھ تھا۔ انہیں تین سال قبل غرب اردن کے شہر ہبرون سے گرفتار کیا گیا تھا۔ |
اسی بارے میں ’حماس نے فائربندی توڑ دی‘20 July, 2005 | آس پاس امن کانفرنس کے لیے کوششیں تیز25 November, 2007 | آس پاس فلسطینی ریاست کے لیے مذاکرات 21 November, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||