فلسطینی ریاست کے لیے مذاکرات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینیوں کی ریاست کے قیام کی پرانی تجویزوں کو دوبارہ پیش کرنے کے لیے واشنگٹن کے نزدیک شہر انّاپولس میں منگل کو کانفرنس ہوگی۔ امریکہ نے اس کانفرنس کے لیے شام اور سعودی عرب کو بھی دعوت نامے بھیجے ہیں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان شان میکارمک نے اس بارے انتہائی یقین اور امید کا اظہار کیا ہے۔ شان میکارمیک نے کہا ہے کہ کانفرنس کی تیاری کے لیے تمام درکار عناصر اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔ ’ہمیں امید ہے ہم پوری تیاری کے ساتھ جمع ہونگے ۔ دوسرے فریق بھی اناپولس میں پوری تیاری سے آئیں گے اور ہمیں امید ہے کہ دونوں فریقوں کو قریب تر لانے میں کامیاب ہونگے‘۔ کانفرنس کے شرکا کی فہرست بدھ کو شائع ہونے کی توقع ہے۔اُدھر عربوں کو شرکت کے لیے آمادہ کرنے کی مہم کے سلسلے میں اسرائیلی وزیراعظم ایہود براک نے مصر کے صدر حسنی مبارک سے ملاقات کی ہے۔
مصر اپنے وزیر خارجہ کو کانفرنس میں بھیج رہا ہے لیکن دوسرے عرب ملکوں میں سے کون کون آتا ہے اس کا ابھی علم نہیں لیکن کہا گیا ہے کہ دعوت نامہ بھحجے جا چکے ہیں۔ امریکہ نے کہا ہے کہ یہ اجلاس انتہائی اہم ہے کیونکہ سنہ دو ہزار کے بعد پہلی بار اسرائیلی فلسطینیامن مذاکرات مکمل اور بھر پور انداز میں ہو رہے ہیں۔ | اسی بارے میں غزہ:الفتح ریلی پر فائرنگ، چھ ہلاک12 November, 2007 | آس پاس ’فلسطینی ریاست، ہماری ترجیح‘16 October, 2007 | آس پاس مشرق وسطی کے ثالثی گروپ پرتنقید15 October, 2007 | آس پاس حماس الفتح سے مذاکرات کی خواہاں11 October, 2007 | آس پاس غزہ اسرائیل کے لیے ’دشمن علاقہ‘19 September, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||