BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 05 July, 2007, 16:14 GMT 21:14 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حماس سے مذاکرات کی اپیل
ایلن جانسٹن اور اسماعیل ہنیہ
فتح کا الزام ہے کہ ایلن جانسٹن کے اغوا میں خود حماس کا بھی ہاتھ تھا
برطانیہ میں ممبران پارلیمان کے ایک گروپ نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ حماس سے بات چیت شروع کرے۔ یہ اپیل بی بی سی کے صحافی ایلن جانسٹن کی رہائی میں حماس کے مثبت کردار کے بعد کی گئی ہے۔

اس سلسلے میں ممبران پارلیمان نے برطانیہ کے ایوان زیریں میں ایک تحریک پیش کی ہے جس پر ایک وزیر سمیت مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے بیس قانون سازوں نے دستخط کیے ہیں۔

تحریک میں کہا گیا ہے کہ ایلن جانسٹن کی رہائی میں حماس کے ’ کلیدی‘ کردار
سے واضح ہوجاتا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے جاری کوششوں میں اسے بھی شامل کیا جانا چاہیے۔

مغربی طاقتیں حماس کے اسرائیل مخالف نظریات کی وجہ سے اس کا بائیکاٹ کرتی ہیں۔

جانسٹن
ایلن جانسٹن کو تقریباً چار ماہ بعد رہا کیا گیا

تحریک میں کہا گیا ہے کہ خود ایلن جانسٹن نے اس بات کا اعتراف کیا ہےکہ حماس نے ان کے اغوا کی بھر پور مذمت کی اور پھر ان کی رہائی میں اہم کردار ادا کیا۔

حماس اور صدر محمود عباس کی فتح تنظیم کے درمیان حال ہی میں خونریز لڑائی ہوئی تھی جس کے بعد حماس نے غزہ پراپنا کنٹرول قائم کر لیا تھا۔ اس کے بعد صدر محمود عباس نے وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ کی حکومت کو برخاست کر دیا تھا جس میں خود فتح بھی شامل تھی۔

بین الاقوامی برادری ہمیشہ سے محمود عباس سے بات چیت کے لیے تیار رہی ہے جنہیں سیکولر اور اعتدال پسند مانا جاتا ہے اور حماس کی حکومت برخاست کیے جانے کے بعد اقوام متحدہ، امریکہ، روس اور یورپی یونین نے محمود حماس کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔

لیکن تحریک میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی برادری کی جانب سے بحیثیت صدر محمود عباس کی حمایت کی وجہ سے حماس سے بات چیت کا راستہ بند نہیں کیا جانا چاہیے۔

ایلن جانسٹن کی رہائی کے بعد برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نےبھی حماس کے کلیدی کردار کا اعتراف کیا تھا۔ لیکن سرکاری اہلکاروں نے اس بات کا کوئی واضح اشارہ نہیں دیا ہے کہ حماس کے تعلق سے حکومت کے موقف میں کوئی نرمی آرہی ہے۔

جانسٹنجانسٹن کا اعزاز
ایمنسٹی نے جانسٹن کے لیے ایوارڈ کااعلان کیا ہے
حماس، ظواہریالقاعدہ کی تنقید
’حماس انورالسادات کے کارواں میں شامل‘
’فلسطین کا انتشار‘
غزہ میں خونریزی کے اثرات کیا ہوسکتے ہیں؟
مکی ماؤس ہلاک
الاقصی ٹی وی چینل کا ’مکی ماؤس‘ ہلاک
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد