حماس کا مکی ماؤس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک فلسطینی ٹی وی چینل نے ایک کارٹون پروگرام جس میں ’مکی ماؤس‘ جیسا کردار اسرائیل اور امریکہ پر طنز اور تنقید کرتا تھا ختم کر دیا ہے۔ حماس سے تعلق رکھنے والا الاقصیٰ چینل نے اس سلسلے کا آخری پروگرام جمعہ کو نشر کیا جس میں مکی ماؤس کے کردار ’فارفر‘ کو ایک اسرائیلی ایجنٹ مارمار کر ہلاک کردیتا ہے۔ اس پروگرام کی میزبان سارا کہتی ہیں کہ فارفر اپنی وطن کا دفاع کرتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔ اسرائیل ناقدین اس ٹی وی شو کو نامناسب قرار دیتے ہیں جبکہ کچھ فلسطینی وزراء نے اس کو بند کروانے کی کوششیں کی تھیں۔ اس سلسلے کے آخری پروگرام میں ایک اسرائیلی ایجنٹ مکی ماؤس کی زمین خریدنے کی کوشش کرتا ہے۔ فارفر اس ایجنٹ کو دہشت گرد قرار دیتا ہے تاہم اُسے مار مار کر ہلاک کر دیا جاتا ہے۔ اس پروگرام کی میزبان سارا کہتی ہیں کہ فارفر کو بچوں کے قاتلوں نے مار ڈالا۔ الاقصیٰ ٹی وی چینل نے امریکی خبرساں ادارے اے پی کو بتایا کہ نئے پروگرام کی جگہ بنانے کے لیے اس کو ختم کیا گیا۔ اس سے قبل ٹی وی چینل نے فلسطینی وزیر اطلاعات مصطفیٰ برغوتی کی طرف سے اس پروگرام کو بند کرنے کی ہدایت کو نظر انداز کر دیا تھا۔ مصطفی برغوتی نے کہا بچوں کے پروگرام کے ذریعے سیاسی خیالات کا پرچارکرنا ٹھیک نہیں ہے۔ اس سے قبل فارفر نے ایک پروگرام میں کہا تھا ’ ہم تم ایک ایسی دنیا کی بنیاد رکھ رہے ہیں جس پر اسلام پسند عناصر کا غلبہ ہو۔‘ ’ہم اسلام دنیا کو اس کی کھوئی ہوئی عظمت دلائیں گے اور یروشلم کو آزاد کرائیں گے، اللہ نے چاہا تو عراق کو آزاد کرائیں گے اور ان تمام اسلامی ملکوں کو جہاں مسلمانوں پر قاتل حملہ آوور ہیں۔‘ اسرائیل میں قائم ایک نجی ادارے فلسطین میڈیا واچ کے مطابق فارفر نے ہر موقع پر فلسطینی کے بچوں کے ذہنوں میں دنیا پر اسلام کےغلبے کے خیالات ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ | اسی بارے میں فلسطینی فلم اسرائیلی گریزاں22 January, 2006 | فن فنکار فلسطینیوں کے لیے ’گاندھی‘ 07 April, 2005 | فن فنکار عیسیٰ کا مقبرہ مل گیا؟27 February, 2007 | فن فنکار سب کچھ امن کے لیئے09 March, 2006 | فن فنکار فلم ’جنین‘ پر پابندی ختم12 November, 2003 | فن فنکار اسرائیل: ہالی وڈ سے مدد طلب22 September, 2003 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||