سب کچھ امن کے لیئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلم ’بیسک انسٹنکٹ‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ شیرون سٹون نے کہا ہے کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے کسی کو بھی بوسہ دینے کے لیے تیار ہیں۔ ہالی وڈ کی اداکارہ ’پیریز سینٹر فار پیس‘ کے زیرِ انتظام اسرائیل کا دورہ کر رہی ہیں۔ اس سینٹر کا مقصد مشرقِ وسطیٰ میں ترقی اور ہم آہنگی کی فضا پیدا کرنا ہے۔ شیرون سٹون نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’میں مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے کسی کو بھی بوسہ دے دوں گی‘۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امن مذاکرات میں خواتین کی زیادہ شمولیت ہونا چاہیئے کیونکہ ’خواتین مردوں کے مقابلے میں احساسات اور خیالات کو بہتر سمجھتی ہیں‘۔
سینتالیس سالہ شیرون نے کہا کہ انہیں خبردار کیا گیا تھا کہ اسرائیل کا دورہ نہ کریں لیکن میری اشتہاری کمپنی نے مجھے تسلی دی کہ اسرائیل نے ’سکیورٹی کو دوبارہ ایجاد کیا ہے‘۔ انہوں نے اپنے پانچ روزہ دورے میں تل ابیب کے نزدیکی شہر جافا میں ایک سکول کا دورہ کیا۔ جافا میں یہودی اور عرب مل کر رہتے ہیں۔ شیرون کے ہمراہ اسرائیل کے سابق وزیرِ اعظم اور نوبل انعام یافتہ شیمون پیریز تھے۔ شیرون نے کہا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ ان کا دورہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کی کوششوں کے لیے کارگر ثابت ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں کہ کیا وہ اپنی آنے والی فلم ’بیسک انسٹنکٹ2‘ میں برہنہ کردار ادا کریں گی، انہوں نے کہا ’ہاں‘۔ | اسی بارے میں کرسٹیناایگولیرا کی شادی22 November, 2005 | فن فنکار ڈاکٹر نو کی ہنی نمبر ون30 November, 2003 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||