فلسطینیوں کے لیے ’گاندھی‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کی دو تنظیموں نے آسکر انعام یافتہ فلم گاندھی کا عربی ترجمہ فلسطینی علاقوں میں نمائش کے لیے پیش کیا ہے تاکہ مہاتما گاندھی کے عدم تشدد کے نظریے کو فلسطین میں فروغ دیا جا سکے۔ اس فلم کی ایک ہفتے تک غرب اردن اور غزہ کے علاقوں میں نمائش کی جائے گی۔ اس فلم کی نمائش کا احتمام سکال فاونڈیشن اور گلوبل کیٹالسٹ فاونڈیش نے کیا ہے۔ اس فلم میں گاندھی کا کردار ادا کرنے والے بن کنگزلے نے بھی غرب اردن کے علاقے رملہ میں منعقدے کیے گئے اس فلم کے پریمئر میں شرکت کی۔ تاہم اطلاعات کے مطابق فلسطینوں کی اکثریت نے اس بات سے متفق نہیں کہ اس فلم کا ان کے حالات سے کسی قسم کا کوئی تعلق نکلتا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||