عیسیٰ کا مقبرہ مل گیا؟ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہالی وڈ کے فلم ڈائریکٹر جیمز کیمرون کی ایک نئی ڈوکیومنٹری کے مطابق یسوع مسیح یعنی حضرت عیسیٰ کا ایک بیٹا تھا جس کا نام جودہ تھا اور اسے میری میگدالین کے ساتھ دفن کیا گیا تھا۔ ہالی وڈ کے فلمساز کے مطابق 1980 میں یروشلم میں دریافت ہونے والا مقبرہ یسوع مسیح اور ان کے خاندان کا تھا۔ ٹائٹینک فلم کے لیے آسکر ایوارڈ جیتنے والے ڈائریکٹر جیمز کیمرون کے مطابق شماریاتی تحقیق اور ڈی این اے ٹیسٹ ان کے دعوے کی تصدیق کرتے ہیں۔ تاہم ماہرین آثارِ قدیمہ کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ یہ مقبرے کسی یہودی خاندان کے ہوں جس کے نام بالکل حضرت عیسیٰ کے خاندان جیسے ہوں۔ مارچ 1980 میں یروشلم کے مشرقی حصے تالپیوت میں ایک ایپارٹمنٹ بلڈنگ بنانے والے مزدوروں کو دو ہزار سال پرانا ایک مقبرہ ملا تھا جس میں دس چونے کے ڈبے نما کفن موجود تھے۔ ان ڈبوں میں ہڈیاں تھیں اور ان پر نام لکھے ہوئے تھے۔
اسرائیل کے آثارِ قدیمہ کے ادارے کے مطابق چھ کفنوں پر میری، میتھیو، عیسیٰ ابنِ یوسف، میری، جوفا (یوسف، یسوع مسیح کا بھائی) اور جودہ عیسیٰ کا بیٹا درج تھا۔ کیمرون کی ڈوکیومنٹری ’دی لاسٹ ٹومب آف جیزس‘ یعنی ’عیسیٰ کا آخری مقبرہ‘ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دو کفن کے نمونوں کے تجزیوں کے بعد یہ ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عیسیٰ اور میری میگدالین یہاں دفن کیے گئے تھے اور وہ میاں بیوی تھے۔ فلمساز کے مطابق کفن پر ’جودہ حضرت عیسیٰ کا بیٹا‘ درج ہونا یہ ثابت کرتا ہے کہ یہ عیسیٰ اور میری کے بیٹے کا کفن ہے۔ یروشلم کی یونیورسٹی آف ہولی لینڈ کے سٹیفن فین کا کہنا ہے کہ وہ نہیں سمجھتے کہ عیسائی مذہب کے ماننے والے فلم میں کیے گئے دعووں کو مانیں گے۔
اسرائیل کے ماہرِ آثار قدیمہ اموس کلونر کا، جنہوں نے سب سے پہلے اس مقبرے کا معائنہ کیا تھا، کہنا ہے کہ کفن پر تحریر کیے گئے نام اس وقت عام استعمال ہوتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فلمساز اپنی فلم بیچنے کے لیے ایسے دعوے کر رہے ہیں۔ تاہم جیمز کیمرون کا کہنا ہے کہ ’ہم نے اپنا ہوم ورک کر لیا ہے، ہم نے ایک مقدمہ بنایا ہے، اور اب وقت ہے کہ بحث شروع کی جائے۔‘ |
اسی بارے میں یسوع مسیح کی سمارٹ خوراک24 May, 2005 | آس پاس ’ڈا وِنچی کوڈ‘: احتجاج بڑھ گیا17 May, 2006 | آس پاس حضرت عیسٰی پر فلم سے ناراض15 February, 2004 | آس پاس قدیم مصری بونوں کا احترام کرتے تھے27 December, 2005 | آس پاس 'ورجن آن دی راک' عام نمائش پر15 October, 2005 | فن فنکار دورِ فرعونیہ کے مقبرے کی دریافت11 February, 2006 | آس پاس ڈاونچی کوڈ پر ایران میں بھی پابندی26 July, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||