BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 27 December, 2005, 19:19 GMT 00:19 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قدیم مصری بونوں کا احترام کرتے تھے
مصر کا بونا خدا ’بیس‘
مصر میں بونے پن کو معذوری نہیں سمجھا جاتا تھا
امریکہ کے تحقیق کاروں کے مطابق مصر کے قدیم باشندے بونوں کو معذور نہیں سمجھتے تھے بلکہ ان کی عزت کرتے تھے۔

جارج ٹاؤن یونیورسٹی ہسپتال کی ایک ٹیم نے اس مقصد کے لیے قدیم مصر کے بونوں کی باقیات اور فنون لطیفہ کا مطالعہ کیا۔ یہ تحقیق طب کے ایک امریکی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔

تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ قدیم مصری ’بونے خداؤں‘ کی پوجا کرتے تھے اور بہت سے بونوں کو گھروں میں اہم مقام حاصل تھا۔

آج کے دور میں ڈاکٹروں نے سو سے زائد ایسی وجوہات دریافت کی ہیں جو بونے پن کا باعث بن سکتی ہیں۔ ان میں سے سب سے عام وجہ ’اکونڈروپلاسیہ‘ کی بیماری ہے جس سے اعضاء چھوٹے رہ جاتے ہیں۔ اس بیماری سے سالانہ پچیس ہزار بچے متاثر ہوتے ہیں۔ چھوٹے قد کے پچھہتر فیصد بچے درمیانے قد کے والدین کے یہاں پیدا ہوتے ہیں۔

امریکی تحقیق کاروں نے مصر کو اپنی تحقیق کا مرکز اس لیے بنایا کہ وہاں کے گرم اور خشک موسم اور مردوں کو دفنانے کے منظم طریقۂ کار کی وجہ سے کئی انسانی اجسام اور اور ان کی باقیات آج بھی صحیح حالت میں موجود ہیں۔

تحقیق کاروں نے بونوں میں عوام اور خواص دونوں کا مطالعہ کیا۔ انہیں پتہ چلا کہ بونوں کے قدیم ترین آثار 4500 قبل مسیح کے ’بداریاں دور‘ سے تعلق رکھتے ہیں۔ جبکہ بہت سے ڈھانچے 2700 سے 2190 قبل مسیح کے درمیانی عرصہ کے ہیں۔

تحقیق کے دوران بونوں کی تصاویر مزاروں کی دیواروں، بتوں اور فن کی مختلف اشکال میں ملیں۔ کئی بونوں کی تصاویر ایک سے زائد جگہوں پر موجود تھیں جس سے تحقیق کاروں نے ان کی خصوصی معاشرتی حیثیت کا اندازہ لگایا۔

دیگر تصاویر سے پتہ چلا کہ کئی بونے گھریلو ملازمین کی حیثیت سے بھی کام کرتے تھے۔ ان میں سے بعض امراء کے یہاں کام کرتے تھے اور اس وجہ سے خصوصی مقام رکھتے تھے۔ انہیں شاہی مدفن کے قریب خاص اعزازات کے ساتھ دفنایا گیا۔

اس کے علاوہ قدیم مصر میں دو بونے خدا بھی تھے جن کے نام ’بیس‘ اور ’پتاہ‘ تھے جو انسانی زندگی کے مختلف امور کا خیال رکھتے تھے۔

جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے ڈاکٹر چاہرا کوزما کا کہنا ہے کہ ’ان کے مدفن اور فنون لطیفہ میں ان کا مقام ہمیں ان کی معاشرتی حیثیت کے بارے میں بتاتا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ’بونے قدیم مصر کی زندگی میں شامل تھے۔ ان کی روزمرہ کی زندگی کے بارے میں اکٹھی کی گئی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ وہ معاشرے میں گھل مل گئے تھا اور ان کے چھوٹے قد کو معذوری نہیں سمجھا جاتا تھا‘۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’اس زمانے کے ادب اور اخلاقی تعلیمات میں بونوں اور دیگر معذور افراد کے لیے احترام پایا جاتا ہے‘۔

چکوترے کا کمال
چکوترہ مسوڑوں کے لیے انتہائی مفید
 برڈ فلو کی واحد دوا ’دوا بھی کام نہ آئے‘
برڈ فلو کی واحد دوا کے خلاف مدافعت
اسی بارے میں
پاگل پن کےمریضوں میں اضافہ
17 December, 2005 | نیٹ سائنس
پاگل پن کےمریضوں میں اضافہ
17 December, 2005 | نیٹ سائنس
سردی سے بچوں میں کینسر
12 December, 2005 | نیٹ سائنس
سردی سے بچوں میں کینسر
12 December, 2005 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد