 |  ابتدا میں کھوپڑی کے بارے میں سائنسدانوں نے متضاد دعوے کیے تھے |
جن سائنسدانوں نے ستر لاکھ سال پرانی انسانی کھوپڑی دریافت کی تھی دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پاس اس بات کے قوی شواہد موجود ہیں کہ یہ انسان کے سب قدیم جد کی ہے۔ جب تین سال قبل افریقہ میں اس کھوپڑی کی دریافت کا اعلان کیا گیا تھا تو کچھ سائندانوں نے کہا تھا کہ یہ ابتدائی دور کے انسان سے زیادہ بندر کی کھوپڑی کےقریب ہے۔ فرانس اور سویٹزر لینڈ میں اس کھوپڑی پر تحقیق کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کمپوٹر کے ذریعے اس کھوپڑی کی تصویریوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ انسان پورے قد سے چلتا تھا اور اس کے چہرے کے نقش بند سے زیادہ سپاٹ تھے۔ اس کھوپڑی پر تحقیق کرنے والے سائنسدانوں کی ٹیم نے ایک سائنسی رسالے میں لکھ ہے کہ یہ بندر اور انسان کے درمیان گمشدہ کڑی ہوسکتی ہے۔
|