سر کی جنبش سےگانا تبدیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مستقبل کے ڈیجیٹل میوزک پلئیر میں سر کی جنبش سے گانا تبدیل کیا جا سکے گا۔ ماضی میں کی گئی تحقیق کو بنیاد بنا کر یونیورسٹی آف گلاسکو میں محققین’ آڈیو کلاؤڈ‘ بنانے میں مصروف ہیں۔’آڈیو کلاؤڈ‘ تکنیک میں حرکت اور آواز کی مدد سے آلات کو کنٹرول کیا جائے گا۔ امریکہ میں ایک کمپیوٹر کانفرنس میں اپنی تحقیق پیش کرتے ہوئے محققین کا کہنا تھا کہ ’ آڈیو کلاؤڈ ‘ کی مدد سے دورانِ سفر موبائل کے استعمال کو محفوظ بنایا جا سکے گا۔ یاد رہے کہ جاپان میں گزشتہ ماہ ہی ایک ایسا موبائل مارکیٹ میں آیا ہے جسے اشاروں سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ موبائل بنانے والی کمپنیاں اب موبائل فونوں میں تھری ڈی آڈیو سسٹم نصب کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہیں۔ معروف محقق پروفیسر سٹیفن بروسٹر نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ اس تمام کام کے پیچھے مقصد یہ ہے کہ معلومات کو کس طرح نئے انداز سے پیش کیا جائے‘۔ پروفیسر بوسٹر کا کہنا تھا ’ہم ایسا نظام بنانا چاہتے ہیں جو کہ مکمل طور پر موبائل ہو اور اس کے صارفین موبائل آلات استعمال کرتے ہوئے بھی روزمرہ زندگی کے کام آسانی سے سرانجام دے سکیں۔‘ ان کے مطابق اب تک آنکھوں کے اشاروں سے تو آلات کو کنٹرول کرنے کی تکنیک منظرِ عام پر آ چکی ہے لیکن جسم کی حرکات سے آلات کو کنٹرول کرنے کی تکنیک بالکل نئی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||