چکوترے سے مسوڑے مضبوط | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تحقیق کارروں نے پتہ چلایا ہے کہ چکوترہ مسوڑوں کی بیماریاں کےخلاف ایک مفید علاج ہے۔ جرمن تحقیق کار اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ مسوڑوں کے مرض میں مبتلا لوگ اگر دو ہفتوں تک تواتر کے ساتھ دو چکوترے روزانہ کھائیں تو اس سے دانتوں سے خون بہنا ختم ہو جاتا ہے۔ مسوڑوں کے مرض میں مبتلا اٹھاون لوگوں پر تحقیق کرنے کے بعد جرمنی کی فریڈرک سیلیر یورنیوسٹی نے کہا ہے کہ چکوترہ کھانے سے خون میں وٹامن سی کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس سے مسوڑوں سے خون رسنا کم یا بند ہو جاتا ہے۔ مسوڑوں کی بیماریوں میں مبتلا اٹھاون لوگوں پر تحقیق شروع کرنے سے پہلے جب ان لوگوں کے خون کے نمونے لیے گئے تو پتہ چلا کہ ان تمام لوگوں میں وٹامن سی کی مقدار صرف انتیس فیصد تھی۔ تمباکو نوشی مسوڑوں کی بیماریوں کی ایک بڑی وجہ مانی جاتی ہے۔تمباکو نوشی کرنے والوں میں چکوترہ کھانے سے بھی وٹامن سی کی تعداد اس رفتار سے نہیں بڑھتی ہے جس طرح تمباکو نوشی نہ کرنے والوں میں بڑھتی ہے۔ تحقیق کار اس بات کا پتہ نہیں چلا سکے ہیں کہ تمباکو نوشی کرنے والوں میں وٹامن سی کا مقدار کیوں نہیں بڑھ پاتی ہے۔ مسوڑوں کی بیماریاں دانتوں کے کم ہونے کی سب سے بڑی وجہ مانی جاتی ہیں۔ | اسی بارے میں دانت اگائے جا سکیں گے03 May, 2004 | نیٹ سائنس کوک کرے دانت خراب12 March, 2004 | نیٹ سائنس پھل، سبزیاں اور سرطان سے بچاؤ 26 July, 2004 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||