بیس کروڑ سال پرانا درخت لندن میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مشہور ماہر جنگلیات سر ڈیوڈ ایٹنبرا نے کروڑوں سال پرانا ایک بہت ہی نایاب درخت لندن کے کیو گارڈن میں بویا ہے۔ ولومی پائن نامی یہ درخت جو بیس کروڑ سال پہلےنایاب ہوگیا تھا کچھ عرصے پہلے آسٹریلیا میں دریافت ہوا تھا جس کے بعد اسے بچانے کی ایک عالمی مہم شروع کی گئی تھی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ درخت ڈائنوسارز کے زمانے میں پایا جاتا تھا۔ درخت لگاتے ہوئے سر ڈیوڈ نے کہا کہ یہ حیرت انگیز حقیقت ہے کہ اتنا نایاب اور پرانا درخت اب دریافت ہوا ہے اور اتنے کروڑ سال تک اس درخت کا بچنا ایک رومانوی بات ہے۔ اس درخت کے پوری دنیا میں صرف سو نمونوں کے بچنے کا خیال ہے لیکن اس یک اصل جگہ ابھی تک ایک معمہ ہے۔ اگلے برس سے ولومی پائن کے بیج کی عام فروخت شروع کردی جائے گی اور اس سے اکھٹی ہونے وایل رقم کو آسٹریلیا میں اس سلسسلے میں مزید تحقیق میں استعمال کیا جائےگا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||