BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 11 May, 2005, 14:11 GMT 19:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قدیم مصری بادشاہ کے چہرے کی تخلیق
توتن خامن
چہرے کا یہ ماڈل سی ٹی سکین کی مدد سے تیار کیا گیا۔
سائینس دانوں نے مصر کے سب سے مشہور قدیمی بادشاہ توتن خامن کے چہرے کے ایک ماڈل کو دوبارہ سے تخلیق ہے۔

مصر، فرانس اور امریکی سائینس دانوں کی ایک ٹیم نے توتن خامن کی کھوپڑی کے سکین کی مدد سے اس کے چہرے کے تین الگ ماڈل تیار کئے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ مصر اور فرانسیسی سائینس دانوں کو تو یہ معلوم تھا کہ وہ کس کے چہرے کو دوبارہ سے تخلیق کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن امریکی سائینس دانوں کو یہ نہیں پتہ تھا کہ یہ کس کی کھوپڑی کا سکین ہے۔

توتن خامن
سائینس دانوں کا ماڈل توتن خامن کی ممی پر لگے ماسک سے بہت مشابہت رکھتا ہے۔

نو عمر مصری بادشاہ توتن خامن کے، جس کا انتقال 3,300 سال پہلے ہوا تھا، چہرے کے ماڈل سے لگتا ہے کہ اس کے گال بھرے ہوئے اور ٹھوڑی ہموار تھی۔

سائینس دانوں کا تیار کیا ہوا یہ ماڈل توتن خامن کی ہنود شدہ ممی کے اوپر لگے ہوئے اُس ماسک سے بہت زیادہ مشابہت رکھتا ہے جو 1922 میں کھدائی کے بعد سائینس دان ہاورڈ کارٹر نے دریافت کیا تھا۔

سائینس دانوں نے پہلی مرتبہ سی ٹی سکین کی ٹیکنالوجی کسی ممی پر تحقیق میں استعمال کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ پہلے سے مروجہ خیال کے برعکس ایسا معلوم ہوتا ہے کہ توتن خامن کو قتل نہیں کیا گیا بلکہ وہ ٹانگ میں کسی بیماری کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔

توتن خامن کے مصر پر دس سالہ دور کے بارے میں بہت کم معلومات موجود ہیں۔ توتن خامن سے پہلے مصر کا بادشاہ اخناتون تھا جس نے یک دیوتائی تصورات کو متعارف کروایا تھا لیکن کہا جاتا ہے کہ توتن خامن مصر میں دوبارہ سے ثکیر دیوتائی تصورات لانا چاہتے تھے اور اس لئے مار دئیے گئے۔

ایک اور خیال یہ بھی کہ انہیں ان کے مشیر ’ آئی‘ نے ہلاک کیا جو ان کے بعد ان کی جگہ بادشاہ بنا تھا۔

لیکن سائینس دانوں کا ماننا ہے کہ اس تحقیق کے نتیجے میں یہ بات واضح ہے کہ توتن خامن کو قتل نہیں کیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد