ڈاونچی کوڈ پر ایران میں بھی پابندی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عیسائیوں کے احتجاج کے بعد ایران میں بھی متنازعہ ناول ڈاونچی کوڈ پر پابندی لگا دی گئی ۔ ڈاونچی کوڈ کے مصنف ڈین براؤن کے پچھلے آٹھ ایڈیشن مارکیٹ میں رہیں گے مگر نئے ایڈیشنز کو ایرانی مارکیٹ میں آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈاونچی کوڈ کی اب تک چار کروڑ کاپیاں بک چکی ہیں اور اس پر فلم بھی بن چکی ہے جسے ایران میں ریلیز ہونے نہیں دیا گیا۔ عیسائیوں کو اعتراض ہے کہ اس میں حضرت عیسی کو شادی شدہ بتایا گیا ہے جنہوں نے میری میگڈیلن سے شادی کی اور ان کی نسل آج بھی ہم میں موجود ہے۔ ڈاونچی کوڈ فلم کے ریلیز ہونے پر بہت ملکوں میں احتجاج ہوئے ہیں اور کچھ ملکوں مثلا فلپائن، پاکستان اور کچھ ہندوستانی ریاستوں میں پہلے ہی پابندی لگائی گئی ہے ۔ ایرانی کلچر منسٹری کے نمائندے نے کہا کہ یہ پابندی تین عیسائی راہبوں کی درخواست پر لگائی گئ۔ ایران میں تقریبا ایک لاکھ عیسائی اور انہتر ملین مسلمان ہیں۔ | اسی بارے میں ڈاونچی کوڈ مقدمہ: اپیل پھر ہو گی13 July, 2006 | فن فنکار کلیسا میں فلمبندی پر احتجاج16 August, 2005 | فن فنکار ڈاونچی کوڈ: ’خیال نہیں چرایا‘13 March, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||