BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 24 May, 2005, 12:48 GMT 17:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یسوع مسیح کی سمارٹ خوراک
News image
امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک ڈاکٹر کی رائے میں صحت مند اور سمارٹ رہنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم خود سے یہ سوال کریں کہ اس موقع پر ’یسوع مسیح کیا کھاتے؟‘

ڈاکٹر ڈان کالبرٹ نے اپنی کتاب میں عہد نامۂ قدیم میں خوراک سے متعلق قواعد کا جائزہ لیتے ہوئے انجیل (بائیبل) میں درج مختلف کھانوں پر غور کیا ہے۔

ڈان کالبرٹ کا کہنا ہے کہ ’اگر آپ زندگی کے تمام شعبوں میں یسوع مسیح کی صحیح معنوں میں پیروی کرنا چاہتے ہیں تو کھانے کی عادات کو نظر انداز کیسے کیا جا سکتا ہے۔‘

News image

’امریکی عوام کی عمومی صحت خراب ہوتی جا رہی ہے جس کی بنیادی وجہ خوراک کا ناموزوں انتخاب ہے۔ موٹاپا وبا کی طرح ہر طرف پھیلتا جا رہا ہے۔ لوگ دباؤ میں خوراک کھانے لگتے ہیں، کہیں جاتے وقت کھانا کھاتے ہیں اور کھانے کی مقدار میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔‘

’اگر لوگوں پر بائیبل کی تعلیمات واضح کی جائیں تو وہ نہ صرف اپنی خوراک کے بارے میں محتاط ہو جائیں گے بلکہ ان کا طرز زندگی بھی بہتر ہو جائے گا۔‘

روایت ہے کہ یسوع مسیح نے اپنے آخری کھانے میں روٹی اور وائن استعمال کی تھی۔

ڈاکٹر کالبرٹ کہتے ہیں کہ ’یسوع مسیح نے بنیادی طور پر قدرتی خوراک اصل حالت میں کھائی جس سبزیاں، بینز اور دالیں شامل تھیں۔ انہوں نے گندم کی روٹی، پانی اور وائن بھی استعمال کی ہو گی۔‘

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد