BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 14 January, 2008, 09:22 GMT 14:22 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان میں آٹا سستا ہے: مشرف

صدر مشرف
صدر مشرف نے کہا ہے کہ خطے کے دوسرے ملکوں کے مقابلے میں پاکستان می آٹا سستا ہے
صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ملک میں اٹھارہ فروری کو آزادانہ، منصفانہ اور شفاف ہی نہیں بلکہ پرامن انتخابات ہوں گے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے رینجرز اور فوج کو تعینات کیا جائے گا اور انہیں گڑ بڑ کرنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا اختیار ہوگا۔

انہوں نے یہ بات پیر کو کراچی میں پاکستان اسٹیل ملز کے فلائی اوور اور بن قاسم انڈسٹریل پارک کے منصوبوں کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ بے نظیر بھٹو کے قتل کے بعد صوبہ سندھ کا یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔

ان کا کہنا تھا ’پرامن الیکشن ہوں گے اور یہ ہم یقینی بنائیں گے کہ یہ پرامن الیکشن ہوں گے انشاء اللہ۔ ادھر رینجرز اور فوج تعینات ہوگی اور کوئی بھی شخص ایسی چیز کرے گا تو میں نے رینجرز اور فوج کو کہا ہے کہ وہ اس طرح کی حرکت کرنے والے کو گولی ماردیں۔‘

بھارت میں آٹے کی قیمت
 پڑوسی ملک بھارت میں آٹا بارہ روپے فی کلو قیمت پر دستیاب ہے۔

انہوں نے اس بات کا بھی عندیہ دیا کہ وہ عام انتخابات کے بعد وجود میں آنے والی حکومت کو اپنی پالیسیوں میں تبدیلی کی اجازت نہیں دیں گے۔

’ہمیں معیشت کی گروتھ (ترقی) کو جاری رکھنا ہے اور جو ہم نے کیا ہے اسے ہمیں ضائع نہیں کرنا چاہیے اور نہ میں اسکو ضائع کرنے دوں گا۔‘

ملک میں پچھلے کچھ ہفتوں سے جاری آٹے کے شدید بحران کا تذکرہ کرتے ہوئے ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف نے دعوی کیا کہ خطے کے دوسرے ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں آٹا سستا ہے۔

’آٹا سب سے سستا پاکستان میں ہے۔ یہ ایک خودساختہ بحران ہے۔گندم کی پیداوار تو بہت ہوئی ہے پھر کیا مسئلہ ہوا، اس سال 23 ملین ٹن گندم پیدا ہوئی اور صرف پانچ لاکھ ٹن برآمد کی گئی۔ وہ محتاط برآمد تھی جبکہ ہماری ضرورت اتنی زیادہ نہیں ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ گندم کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے آٹے کا بحران پیدا ہوا اور اس پر چند دنوں میں قابو پالیا جائے گا۔

’پاکستان سے گندم افغانستان اور وہاں سے وسطی ایشیائی ریاستوں اور روس اور بھارت میں اسمگل ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے رینجرز کوگندم اور آٹے کی سپلائی کی نگرانی پر مامور کیا ہے اور ایک وفاقی کمیٹی بھی بنائی ہے جس سے صورتحال چند دنوں میں بہتر ہوجائے گی۔

پرویز مشرف نے بے نظیر بھٹو کے قتل کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’جو کچھ ہوا وہ اسی دہشتگردی کی وجہ سے ہوا ہے جس کی میں ہمیشہ بات کرتا رہا ہوں۔ اس سے نہ کوئی ایک آدمی نمٹ سکتا ہے نہ کوئی ایک فورس نمٹ سکتی ہے جب تک کہ قوم ایک ہوکر اس سے نہیں لڑے گی اس کا خاتمہ نہیں ہوگا۔‘

انہوں نے بے نظیر بھٹو کے قتل کے ردعمل میں ملک میں ہونے والی ہنگامہ آرائی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ملکی معیشت کو بھاری نقصان پہنچا۔

پرویز مشرف نے اپنے دور حکومت کا دفاع کرتے ہوئے یہ بھی دعوی کیا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں بیروزگاری میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آٹے کا شدید بحران برقرار ہے اور پندرہ روپے کلو سے آٹے کی قیمت پچیس سے تیس روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے جبکہ بلوچستان کے کئی علاقوں سے یہ بھی شکایات آرہی ہیں کہ آٹا مارکیٹ میں سرے سے دستیاب ہی نہیں ہے۔ دوسری طرف پڑوسی ملک بھارت میں آٹا بارہ روپے فی کلو قیمت پر دستیاب ہے۔

دریں اثناء صدر پرویز مشرف نے نگراں صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کیا جس میں انہوں نے قومی حکومت کی تشکیل اور آئندہ انتخابات کی تاریخ میں تبدیلی کی اطلاعات کی تردید کی اور انہیں بے بنیاد افواہیں قرار دیا۔

پرویز مشرف کے خطاب کے بعد سرکاری میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کے ترجمان میجر جنرل (ر) راشد قریشی نے بتایا کہ صدر کا کہنا تھا کہ انتخابات الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پہلے سے اعلان کردہ تاریخ پر ہی ہوں گے اور ان کی نگرانی موجودہ نگراں حکومت ہی کرے گی۔

اسی بارے میں
آٹا تقسیم ایف سی کےحوالے
13 January, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد