BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آٹا بحران،مہنگائی کیخلاف مظاہرے

اے پی ڈی ایم کا مظاہرہ
مظاہرین نے موجودہ بحران کے لیے حکومت پر سخت تنقید کی
آل پارٹیز ڈیموکریٹک موومنٹ کی اپیل پر بلوچستان کے مختلف شہروں میں آٹے کی قلت، مہنگائی، بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے ہیں۔

کوئٹہ میں اے پی ڈی ایم کے زیرِ انتظام جلوس میں آٹے کی قلت اور مہنگائی کے حوالے سے حکومت کے خلاف سخت نعرہ بازی کی گئی۔

تیز بارش اور شدید سردی کے دوران پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی اور تحریک میں شامل دیگر جماعتوں کے کارکن اپنی اپنی جماعت کے پرچم، بینرز اور قطبےاٹھائے ہوئے تھے۔

پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنما عبدالرؤف لالہ نے کہا کہ اس وقت عام آدمی آٹے کی قلت، مہنگائی، بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سیاسی جماعتیں دو حصوں میں تقسیم ہو چکی ہیں۔ ایک طرف وہ جماعتیں ہیں جو آمریت کے حق میں ہیں اور امریت کو دوام بخشنے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں جبکہ دوسری جانب اے پی ڈی ایم اور پونم جیسے اتحاد ہیں جو عوام کی حکمرانی کے حق میں ہیں۔

اس جلسے سے نیشنل پارٹی کے لیڈر اسحاق بلوچ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے غلام نبی مری، جمہوری وطن پارٹی کے جمعہ خان بڑیچ، اے پی ڈی ایم کے صوبائی کنوینیئر عثمان کاکڑ اور دیگر نے خطاب کیا ہے۔ ان قائدین کا کہنا تھا کہ آمریت ہی موجودہ حالات کی ذمہ دار ہے جس کی وجہ سے اب لوگ فاقوں پر مجبور ہو گئے ہیں۔

آٹے، بجلی کی قلت
’حکومت کا کام قیمتیں اوپر نیچے کرنا نہیں‘
آٹے کا مسئلہ
آٹا دستیاب تو ہے مگر مہنگا بہت ہے
اسی بارے میں
بلوچستان: آٹے کا بحران جاری
06 January, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد