BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 17 December, 2007, 16:41 GMT 21:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گندم کی منصفانہ تقسیم کا مطالبہ

آٹا
پاکستان میں آٹے کا بحران سنگین صورتِ حال اختیار کرتا جا رہا ہے
کراچی میں آٹے کا بحران بدستور جاری ہے اور اب چکی والوں کا کہنا ہے کہ حکومت رعایتی قیمت پر گندم فلور مل مالکان کو دیتی ہے لیکن چکی والے اوپن مارکیٹ سے گندم خریدنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے آٹا مہنگا فروخت کرتے ہیں۔

کراچی پریس کلب میں پیر کی سہ پہر کراچی آٹا چکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ایک پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ حکومت رعایتی قیمت میں گندم کی غیر منصفانہ تقسیم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلور ملوں کو سوا بارہ روپے کلو گندم فراہم کی جا رہی ہے جبکہ اکثریتی چکی مالکان کو گندم اوپن مارکیٹ سے بیس روپے میں خریدنا پڑ رہی ہے اور وہ آٹا چوبیس روپے کلو فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت انہیں بھی رعایتی داموں گندم مہیّا کرے تو وہ چوبیس کے بجائے سولہ روپے کلو آٹا فروخت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل محمد انیس شاہد نے کہا کہ یہاں کوئی نظام نہیں ہے اور بحران پر قابو پانے کے لیے ایک نظام بنانے کی ضرورت ہے۔

کراچی میں اسی سے سو فلور مل ہیں جن میں سے چند گندم کی عدم دستیابی کی وجہ سے بند ہو چکی ہیں۔ دوسری جانب کراچی میں تقریباً تین ہزار چکیاں کام کر رہی ہیں اور ان میں سے محض ایک سو بیس حکومت کے پاس رجسٹرڈ ہیں اور ان ہی کو حکومت کی جانب سے سوا بارہ روپے کلو کے حساب سے گندم مل رہی ہے۔

انیس شاہد نے کہا کہ ان کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ گندم کی تقسیم کے عمل کو منصفانہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اوپن مارکیٹ سے چکی والے بیس روپے میں گندم خریدتے ہیں اور چار روپے پسائی اور مزدوری کی لاگت کے بعد چوبیس روپے میں فروخت کرتے ہیں۔ حکومت چکی والوں کو ہی مہنگا آٹا فروخت کرنے کے الزام میں جرمانے عائد کرتی ہے جبکہ جو بیوپاری بیس روپے میں گندم فروخت کرتے ہیں ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔

اسی بارے میں
پورا ملک آٹا بحران کی لپیٹ
13 December, 2007 | پاکستان
سندھ میں آٹے کا بحران
09 December, 2007 | پاکستان
زرعی الاٹمنٹ کا از خود نوٹس
08 October, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد