آٹا تقسیم ایف سی کےحوالے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان میں آٹے کی تقسیم آٹا ملوں اور گوداموں کی نگرانی فرنٹیئر کور یعنی نیم فوجی دستوں کو سونپ دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق فرنٹیئر کور نے ذمہ داری ملنے کے پہلے روز ہی گندم سے بھرے نوے ٹرکوں کو چمن کے راستے افغانستان جانے سے روک لیا ہے۔ نگران وزیر اعلی بلوچستان سردار محمد صالح بھوتانی کے مطابق صوبے میں سرکاری سطح پر ہر شخص کو آٹے کی دستیابی کے سارے عمل کی نگرانی اب فرنٹیئر کور کے حوالے کر دی گئی ہے۔ فرنٹیئر کور نےپچپن آٹا ملوں اور چالیس گوداموں کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اس حوالے سے ایسی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ فرنٹیئر کور نے چارج سنبھالنے کے پہلے روز ہی کارکردگی دکھائی ہے اور گندم سے لدے ہوئے نوے ٹرکوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ یہاں یہ امر قابل زکر ہے کہ بلوچستان میں کافی عرصہ سے آٹے کا بحران جاری ہے اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے فرنٹییر کور بھی عرصہ دراز سےتعینات ہے۔ بلوچستان میں فرنٹیئر کور کے کندھوں پر یہ تیسری ذمہ داری ڈالی گئی ہے۔ان ذمہ داریوں میں کوہلو اور ڈیرہ بگٹی میں فوجی کارروائی اس کے بعد کوئٹہ سمیت کئی شہروں میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کے ساتھ مل کر چوکیاں قائم کرنا اور مشترکہ گشت کرنا اور اس کے بعد سکولوں کی مرمت اور سکولوں میں معیار تعلیم بلند کرنا شامل ہیں۔ سابق دور حکومت میں سینیٹر مشاہد حسین کی سربراہی میں بلوچستان کے حوالے سے قائم کمیٹی میں بیشتر سیاسی جماعتوں کا مطالبہ یہی تھا کہ فرنٹیئر کور کو سرحدوں تک ہی محدود رکھا جائے اور کمیٹی کی سفارشات میں اس مطالبے کو تسلیم بھی کر لیا گیا تھا لیکن اس کے بعد مبینہ فوجی کارروائی شروع کر دی گئی اور ان سفارشات پر عمل نہیں کیا گی مبصرین یہ سوال اٹھا رہے ہیں کہ پہلے گندم سے بھرے ٹرک افغانستان جانے سے کیوں نہیں روکے جاتے تھے۔ | اسی بارے میں پاکستان آٹے کا بحران شدید تر13 January, 2008 | پاکستان آٹا بحران،مہنگائی کیخلاف مظاہرے12 January, 2008 | پاکستان ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی08 January, 2008 | پاکستان بلوچستان: آٹے کا بحران جاری06 January, 2008 | پاکستان ’آٹا دیں ورنہ کارروائی ہوگی‘05 January, 2008 | پاکستان بلوچستان میں آٹے کی قلت03 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||