مشرف، چودھری برادران کی ملاقات | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سابق حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ قاف کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور سابق وزیر اعلی اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری پرویز الہی نے سنیچر کے روز کیمپ آفس راولپنڈی میں صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ایسے وقت اور ماحول میں ہوئی ہے جب ملک بھر میں پاکستان مسلم لیگ قاف کی قیادت میں ممکنہ تبدیلیوں کی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ ایوان صدر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ملاقات صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی خواہش پر ہوئی ہے اور مسلم لیگ قاف کے ان لیڈروں کو صدارتی کیمپ آفس میں طلب کیا گیا تھا۔ ملاقات کے دوران سابق حکمراں جماعت میں قومی اور بالخصوص پنجاب میں بننے والے فاروڈ گروپ کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا اور صدر نے مسلم لیگی لیڈروں سے کہا کہ وہ ان کو اکھٹا رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔ دریں اثناء مقامی تجزیہ کاروں کے مطابق اس ملاقات کا ایک مقصد پاکستان مسلم لیگ قاف کی نئی قیادت پر تبادلہ خیال کرنا بھی تھا اور اس سلسلے میں مقامی میڈیا میں دو نام سامنے آرہے ہیں جن میں مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا اور حامد ناصر چھٹہ شامل ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ اگر مسلم لیگ قاف کی قیادت تبدیل ہوتی ہے تو پیپلز پارٹی قاف لیگ کو حکمراں اتحاد میں شامل کرنے پر آمادہ ہوسکتی ہے۔ تاہم پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری مسلم لیگ قاف کے ساتھ مذاکرات کے امکان کو مسترد کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق حکمراں اتحاد میں شامل متحدہ قومی موومنٹ پہلے ہی پیپلز پارٹی کے ساتھ تعاون کر رہی ہے اور ایم کیو ایم نے سندھ کابینہ میں شمولیت بھی اختیار کر لی ہے۔ مسلم لیگ قاف کےعلاوہ ایم کیو ایم صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی حلیف جماعت تصور کی جاتی ہے۔ ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران مسلم لیگ قاف کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پرویز مشرف کو ان کی جماعت کی طرف سے بنائی گئی آئینی کمیٹی کے بارے میں بھی بتایا جو پی ایم ایل کیو کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کرنے کے لیے ایک آئینی پیکج تیار کر رہی ہے۔ اس ملاقات کے حوالے سے پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر طارق عظیم سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ پارٹی کی قیادت کی تبدیلی کا فیصلہ پارٹی کی جنرل باڈی کے اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ پارٹی کی قیادت کون سنبھالے گا۔ انہوں نے اس ضمن میں ابھی تک سامنے آنے والی اطلاعات کو قیاس آرائی قرار دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سال اگست میں پارٹی کی قیادت کے سلسلے میں انتخابات ہو رہے ہیں تاہم یہ پارٹی کے سربراہ پر ہے کہ وہ ان انتخابات سے قبل پارٹی کی قیادت کسے سونپتے ہیں۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز سابق صدر فاروق احمد خان لغاری، سید فیصل صالح حیات، حامد ناصر چھٹہ اور رضا حیات حراج نے بھی صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سے ملاقات کی تھی جس میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ادھر سندھ کے گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے بھی صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف سے ملاقات کی جس میں صوبے کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ |
اسی بارے میں ججوں کی بحالی، فیصلے کا خیرمقدم02 May, 2008 | پاکستان بحالی کی قرار داد کے ساتھ آئینی پیکج02 May, 2008 | پاکستان تمام معزول جج بارہ مئی کو بحال: نواز02 May, 2008 | پاکستان فیصلہ ہم آہنگی سے، ملکی ترقی کے لیے: وزیر قانون02 May, 2008 | پاکستان سیاسی انتقام، پرویز الٰہی کا الزام02 May, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||