BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 02 May, 2008, 13:48 GMT 18:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ججوں کی بحالی، فیصلے کا خیرمقدم

منیر اے ملک
یہ ایک ایسا مثبت قدم ہے جس کا بڑی شدت سے انتظار کیا جارہا تھا
پاکستانی وکلاء کی معزول ججوں کی بحالی کی تحریک کے اہم رہنما منیر اے ملک نے حکمران اتحاد کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے کہ ججوں کی بحالی کے لیے قرارداد بارہ مئی کو قومی اسمبلی میں پیش کردی جائے گی۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’یہ ایک مثبت قدم ہے جس کا بڑی شدت سے انتظار کیا جارہا تھا، ہمیں خوشی ہے کہ بدیر آید درست آید‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ابھی تک قرارداد کا مسودہ ہمارے پاس نہیں ہے لیکن یہ ہے کہ ججز قرارداد کے ذریعے بحال ہوں گے اور اس کے بعد انتظامی حکم نامہ جاری ہوگا، یہی ہماری جدوجہد کا مقصد تھا‘۔

انہوں نے ججوں کی بحالی کے معاملے پر مجوزہ آئینی پیکج کے بارے میں کہا کہ ’حکومت نے ابھی آئینی پیکج کو قوم کے سامنے پیش نہیں کیا ہے لیکن یہ خوشی کی بات ہے کہ قرارداد اور آئینی پیکج کو الگ الگ کیاگیا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اس بات کی مجاز ہے کہ وہ آئین میں ترمیم کرے اور عدالتی اصلاحات بھی لائے لیکن یہ نہ ہو کہ عدالتی اصلاحات کا تعلق کسی فرد واحد سے ہو۔

بارہ مئی، قربانی کا سب سے بڑا دن
 بارہ مئی ہماری تحریک میں قربانی کا سب سے بڑا دن تھا، اس دن ججوں کی بحالی کی قرارداد پیش ہونا ان شہداء کو خراج پیش کرنا ہوگا جنہوں نے نو مارچ کے ریفرنس کے خلاف اپنی جانیں دی تھیں

قرارداد کے لیے بارہ مئی کا دن منتخب کرنے پر منیر اے ملک نے کہا کہ ’بارہ مئی ہماری تحریک میں قربانی کا سب سے بڑا دن تھا، اس دن ججوں کی بحالی کی قرارداد پیش ہونا ان شہداء کو خراج پیش کرنا ہوگا جنہوں نے نو مارچ کے ریفرنس کے خلاف اپنی جانیں دی تھیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ دن کسی خاص گروپ کے خلاف ٹارگیٹڈ نہیں ہے یہ صرف قربانیوں کو یاد کرنے کا ایک طریقہ ہے‘۔

’آپ کو یاد ہوگا کہ اعلان مری بھی نو مارچ کو ہی آیا تھا تو اس کی بھی اہمیت تھی اور بارہ مئی کو اگر قرارداد لائی جارہی ہے تو یہ بھی اچھی بات ہے‘۔

اسفندیار ولی خاناتحادیوں کا موقف
’آنکھیں بند کر کے تائید نہیں کریں گے‘
’نظریۂ ضرورت‘
ضروری ہوا تو وزیراعظم بنوں گا: آصف زرداری
جسٹس افتخار چودھریبحالی میں دیر کیوں؟
ججوں پر حکمران اتحاد میں اختلافات واضح
راجہ ظفر الحقتیس دن کی مدت
’ججز تیس دن میں بحال ہو جائیں گے‘
ججز کی بحالی کا کیا ہوگا؟ججز کی بحالی
حکم نامہ، قرارداد یا اسمبلی کی تحلیل؟
بھگوان دس سنیچر کو ریٹائر ہورہے ہیں’آئین سے انحراف‘
نئے حلف آئین سے انحراف: معزول ججز
سیاستدان سامنے آئیں
عدلیہ بحالی صرف وکلاء کا کام نہیں: معزول جج
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد